Chitral Times

Jul 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بروغل ویلی کے لئے سپیشل فوڈ پیکجز ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے حوالہ کیا گیا

شیئر کریں:

بروغل ویلی کے لئے سپیشل فوڈ پیکجز ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے حوالہ کیا گیا

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) بروغل ویلی ڈسٹرکٹ اپر چترال کا انتہائی دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ ہے۔ یہاں کے باسی شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے تقریباً 4مہینوں تک ضلع کے دیگر حصوں سے منقطع اور محصور ہوکر زندگی گزار رہے ہیں۔

امسال ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی کوششوں سے بروغل ویلی کے تمام گھرانوں کے لئے سپیشل فوڈ پیکجز/راشن عنقریب پہنچایا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فوڈ پیکجز/راشن کنگ سلمان فاؤنڈیشن کی طرف سےمہیاء کیا جارہاہے ۔اس سلسلے میں کنگ سلمان فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے محمد اعجاز اور ریاض احمد کی قیادت میں اج ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

وفد نے بروغل ویلی کے تمام گھرانوں کے لئے سپیشل راشن/فوڈ پیکجز ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے حوالے کئے اور ائندہ بھی اپر چترال کے دور افتادہ علاقوں خصوصاً بروغل ویلی کے لوگوں کے ساتھ ہر ممکن امداد کا اعادہ کئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کنگ سلمان فاؤنڈیشن اور ان کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
82778