
بروزاوردوسرے دیہات کومحمد خان اینڈ کمپنی کے ٹرانسمیشن لائن سے بجلی دی جائے گی؍اسسٹنٹ کمشنر
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز کے زیر صدارت اجلاس میں بروز گاوں اور دوسرے دیہات کو گولین گول سے بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں مختلف امور پر غوروخوض ہوا جس میں ان دیہات کو محمد خان اینڈ کمپنی کے ذریعے بجلی کی فراہمی یا ان کے ٹرانسمیشن لائن زیر استعمال لاتے ہوئے پیسکو کی طرف سے براہ راست بجلی دینا شامل تھے۔ اجلاس میں طے شدہ فیصلے کے مطابق پیسکو حکام مزید رہنمائی اور حتمی فیصلے کے لئے پیسکو کے بالائی حکام کو بھیج دیں گے اور دونوں صورتوں میں ایک ہفتے کے اندر اندر بجلی کی سپلائی شروع ہوجائے گی۔ اجلاس میں عبد الاکبر چترالی ، محمد خان اینڈکو کے حاجی محمد خان اور مختلف دیہات کے نمائندگان موجود تھے۔