برموغلشٹ سے چترال آتے ہوئے وائلڈ لائف کی گاڑی کو حادثہ، ڈی ایف او سمیت چار افرادزخمی
چترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) پیر کے روزبرموغلشٹ سے چترال آتے ہوئے محکمہ وئلڈلائف چترال گول پراجیکٹ کے لینڈکروزرگاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افرادزخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں ڈی ایف اووئلڈلائف چترال گول پراجیکٹ ارشاداحمدخان ولدشریف احمد،افضل بیگ ولدمقصدبیگ ساکنان بلچ ،اسراراللہ ولدامان اللہ سکنہ جنگ بازاراورشفیق احمدولدشیرگل سکنہ مغلاندہ چترال شامل ہے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122چترال کی ٹیم موقعے پر پہنچ کر ڈی ایف او سمیت باقی چار افراد کو فرسٹ ائیڈ دینے کے بعدڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال پہنچایاگیاجہاں اُن طبی امداددی جارہی ہے۔ ڈاکٹروںکے مطابق تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں …