
بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف اپر چترال کے دو مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرہ جاری، چترال شندور گلگت روڈ بلاک
بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف اپر چترال کے دو مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرہ جاری، چترال شندور گلگت روڈ بلاک
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹایمز ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ کےخلاف اپر چترال کےعوام کا احتجاج اور دھرنا چرون پل اور پوکیڑ پل پر جاری ہے جس کی وجہ سے چترال شندور روڈ دوجگہوں پرمکمل بند ہے جس سے مسافروں کوامدورفت کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہے مقرریں کا کہنا ہے کہ مطالبات منظوری ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔یادرہے کہ اپرچترال کے عوام نے اس سے پہلے دو دفعہ جلسہ کرکے انتظامیہ کو 27جون تک کا ڈیڈ لائن دیے تھے ۔