Chitral Times

Apr 29, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ

Posted on
شیئر کریں:

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، جس سے صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ یہ اضافہ اکتوبر 2023ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کی۔فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں من و عن اضافے کی صورت میں جی ایس ٹی سمیت بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو چکی ہے۔ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے 2 اہم فیصلوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی کابینہ نے دو اہم فیصلوں کی منظوری دے دی، کابینہ نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی منظوری دی۔وزارت دفاع کو ملائیشیا کے ساتھ 1997ء کے معاہدے میں ترمیم کی اجازت دے دی گئی ہے۔جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم خان میاں خیل کو چیئرمین ایپلٹ ٹریبونل مسابقتی کمیشن تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے رضامندی حاصل کرنے کے بعد منظوری دی گئی ہے۔جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم خان میاں خیل 68 سال کی عمر تک خدمات انجام دیں گے۔مسابقتی کمیشن کا ایپلٹ ٹریبونل17 جولائی سے غیر فعال تھا، مظہر عالم میاں خیل کی تعیناتی سے اربوں روپے جرمانے کے کیسز نمٹائے جا سکیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82369