بجلی صارفین سے 721 ارب اضافی وصولی کا پلان تیار
بجلی صارفین سے 721 ارب اضافی وصولی کا پلان تیار
اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) وفاقی حکومت نے ائی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ شرائط کے تحت رواں مالی سال کے دوران بجلی صارفین سے 721 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے جس کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافے اور گردشی قرضے میں کمی کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پلان کے تحت رواں مالی سال میں بجلی صارفین سے 721 ارب روپے اضافی وصول کرنے کا پلان ہے، ستمبر تک بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی، بجلی ٹیرف میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اس اضافے سے 39 ارب ریونیو ملنے کا امکان ہے۔ستمبر سے دسمبر تک فیول ایدجسٹمنٹ مد میں بجلی مزید 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے،دسمبر تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے سے 122 ارب روپے ملیں گے، سالانہ ریبیسنگ مد میں پانچ روپے 75 پیسے بجلی مہنگی کرنے سے 560 ارب موصول ہوں گے، موصولہ رقم توانائی شعبے کے گردشی قرضے میں کمی لانے کیلیے استعمال ہوگی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے جون 2023 کی مد میں 2 روپے 31پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی
اسلام آباد(سی ایم لنکس)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائیجون 2023 کی مد میں 2 روپے 31پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ بدھ کو اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 2 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔اتھارٹی نے 26 جولائی 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔اس کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا۔نیپرا اعلامیہ کے مطابق اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔
وفاقی حکومت نے جاتے جاتے ممبر آئل اوگرا کی دوبارہ تعیناتی کردی
اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)وفاقی حکومت نے جاتے جاتے ممبر آئل اوگرا کی دوبارہ تعیناتی کر دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ممبر آئل اوگرا زین العابدین قریشی کی دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبر آئل اوگرا کو 4 سال کیلئے دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ممبر آئل اوگرا کی دوبارہ تعیناتی کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا، چیئرمین اوگرا نے ممبر آئل اوگرا کی دوبارہ تعیناتی کی سفارش کی تھی۔ذرائع نے مزید کہا کہ ممبر آئل اوگرا کی 3 سالہ مدت 30 ستمبر 2023 کو پوری ہونی ہے۔