بجلی ترسیل کے لئے قائم عوامی ایکشن فورم پاؤر کمیٹی کئی سالوں بعد دوبارہ فعال، ممتاز عالم دین اور سماجی وسیاسی شخصیت مولانا اسرا ر الدین الہلال صدر منتخب
بجلی ترسیل کے لئے قائم عوامی ایکشن فورم پاؤر کمیٹی کئی سالوں بعد دوبارہ فعال، ممتاز عالم دین اور سماجی وسیاسی شخصیت مولانا اسرا ر الدین الہلال صدر منتخب
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لویر چترال میں بجلی ترسیل کے لئے قائم عوامی ایکشن فورم پاؤر کمیٹی کو کئی سالوں بعد دوبارہ فعال بنانے کیلئے اس کی تنظیم نو کی گئی تاکہ چترال شہر اور مضافات میں بجلی کے صارفین کو بجلی کی غیر اغلانیہ لوڈشیڈنگ اور ظالمانہ پاور بلوں سے چھٹکارا دلایا جاسکے۔ نماز جمعہ کے فوری بعد شاہی جامع مسجد بازار چترال میں منعقدہ اجلاس میں ممتاز عالم دین اور سماجی وسیاسی شخصیت مولانا اسرا ر الدین الہلال کو صدر جبکہ قاضی شاکر اللہ کو جنرل سیکرٹری چن لئے گئے۔ پاؤر کمیٹی کے بانی اراکین میں شامل میر عباداللہ خان کو سرپرست اعلیٰ مقرر کیا گیااور مقبول سماجی شخصیت حسین احمد کو ارڈینیٹر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر مولانا الہلا ل اور دوسروں نے کہاکہ چترال میں بجلی کے حوالے سے عوام کو دوبارہ ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکھٹاکرکے اس سیکٹر میں عوام کو درپیش مسائل سے نمٹاجاسکتا ہے۔