Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بانی چیئرمین ہماری اور ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہا ہے، ہم بانی چیئرمین کو رہا کرائیں گے اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Posted on
شیئر کریں:

بانی چیئرمین ہماری اور ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہا ہے، ہم بانی چیئرمین کو رہا کرائیں گے اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاءاللہ بانی چیئرمین کو رہا کرائیں گے اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے۔ انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق یہاں سے جاری اپنے بیان میں واضح کیا کہ ہم سب کے لئے تحریک انصاف کا نعرہ “اب نہیں تو کھبی نہیں، ہم نہیں تو کون” کو ثابت کرنے کا وقت آچکا ہے،اب قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ظلم کے نظام کا مقابلہ کریں گے اور انصاف لیں گے یا غلامی قبول کریں گے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین ہماری اور ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہا ہے، ہم بانی چیئرمین کو مایوس نہیں کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مذاکرات بانی چیئرمین کی رہائی سے شروع ہونگے اور آگے بڑھیں گے۔ تحریک انصاف کا نظریہ ہمارا جنون ہے اور جنون مرتا نہیں بلکہ بڑھتا ہے، کوئی بھی چیز جنون کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

 

 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بنوں میں مشترکہ چیک پوسٹ پرخارجیوں دھماکے کی مذمت اور دھماکے میں 12 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں مشترکہ چیک پوسٹ پرخارجیوں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں 12 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے خود کش حملہ آوروں کی چیک پوسٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے سکیورٹی اہلکار قوم کے اصل محسن ہیںاور ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
95784