Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ای او بی آئی کی پینشن میں اضافہ نہ ہونے کیخلاف کیس میں تفصیلی رپورٹ طلب

Posted on
شیئر کریں:

ای او بی آئی کی پینشن میں اضافہ نہ ہونے کیخلاف کیس میں تفصیلی رپورٹ طلب

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ای او بی آئی کی پینشن میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف کیس میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے ای او بی آئی پینشنرز کیس کی سماعت کی۔جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ کیا ای او بی آئی پینشن ادا کر رہی ہے؟ای او بی آئی کے وکیل نے کہا کہ پینشن کے اضافے کا کیس ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد ایک عرصے تک صوبوں کو ای او بی آئی کی منتقلی کا معاملہ چلتا رہا، مشترکہ مفادات کونسل نے حتمی طور پر ادارہ وفاقی حکومت کے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا۔درخواست گزار نے کہا کہ اسے کئی برس سے ساڑھے دس ہزار پینشن دی جا رہی ہے، پینشن میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ای او بی آئی کے وکیل نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق پینشن میں اضافہ ہو رہا ہے، 2015ء میں پینشن سے متعلق کیس کا فیصلہ ہو چکا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ 2013ء سے کیس زیر التوا ہے، کیس کو کہیں تو ختم ہونا ہے، اتنی بڑی کمائی اور فنڈ آپ کے پاس ہیں۔ای او بی آئی کے وکیل نے کہا کہ پینشن کو 3500 سے 6 ہزار روپے کرانے کے لیے کیس آیا تھا، 2015ء میں پینشن سے متعلق کیس کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ای او بی آئی پینشنرز کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

 

 

سپریم کورٹ کے زیرالتوا مقدمات، تعداد کم ہوکر 58ہزار 487 پرپہنچ گئی

اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے کم ہوکر 58 ہزار 487 پرپہنچ گئی۔سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی، 16سے 30نومبر تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں 674 مقدمات مزید کم ہوئے، سول 31 ہزار 458 اور فوجداری 10 ہزار 208 اپیلیں زیر التوا ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں 18 از خود نوٹسز زیر التوا ہیں، 2209سول نظرثانی درخواستیں جبکہ ایچ آر سیل کی136 درخواستیں اور 3 ہزار 251 جیل پیٹیشنز بھی زیر التوا ہیں۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
96193