Chitral Times

Nov 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایگریکلچر کے ادارے پر دہشت گردانہ کاروائی کا مقابلہ کرنے والے پولیس افسران میں توصیفی اسناد تقسیم

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس جوانمری بہادری اور فرض شناسی میں مثالی کردار کی حامل ہے ۔جن پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایگریکلچر کے ادارے پر دہشت گردانہ کارروائی کا جوانمری سے مقابلہ کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں میں توصیفی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین محسود نے بھی شرکت کی ۔سپیکر نے کہا کہ نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ پوری قوم مذکورہ دہشت گردی کی کا رروائی پر مؤثر طریقے سے قابو پانے پولیس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر جب بھی مشکل آن پڑی پولیس نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر عوام کی زندگیوں کی حفاظت کی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں صوبائی پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانی دیتے ہوئے جام شہادت نوش کئے ۔ قوم پولیس اہلکاروں کی ان قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ قوم پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ان کی مکمل حمایت کررہی ہے ۔سپیکر نے کہا کہ حکومتی سطح پر جب بھی ضرورت پڑی ہم بحیثیت قوم اور پارلیمنٹرین پولیس کی پشت مضبوط کرنے کیلئے ہمہ وقت تیاررہیں گے ۔بعدازاں سپیکرنے سی سی پی او ،ایس ایس پی پشاور اور دیگرپولیس افسران واہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کئے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

polic officer of KP in agi office attack


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
3378