ایکٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد ستار خان کی زیر نگرانی جنرل الیکشن کے حوالے سے جملہ اسٹاف کے ساتھ بریفنگ سیشن
ایکٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد ستار خان کی زیر نگرانی جنرل الیکشن کے حوالے سے جملہ اسٹاف کے ساتھ بریفنگ سیشن
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ایکٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد ستار خان کے زیر نگرانی جنرل انتخابات کے سلسلے میں تمام سیکٹر انچارچ (کمانڈران) کا جملہ تھانہ جات کے تمام پولنگ اسٹیشنز انچارچ کے ساتھ بریفنگ سیشنزکا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اقبال کریم، ایس ڈی پی او سٹی سجاد حسین، ایس۔ایچ اوز اور تمام انچارچ پولینگ اسٹیشنز موجود تھے۔ جملہ انچارجان کو دوران ڈیوٹی کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل پیرا ہو کر غیر جانبدار رہنے، اور الیکشن کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئی اور ڈیوٹی کیلئے وزٹنگ کارڈ، ڈیوٹی پرچے حوالہ کئے گئے۔
اس موقع پر پولیس فورس سے خطاب کرتے ہوئے ایکٹنگ ڈی پی او ستار خان نے کہاہے کہ پرامن الیکشن کا انعقاد لوئر چترال پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے تمام انتظامات بروئے کار لائے جائینگے۔ لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔