ایکس سولجرگلگت بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار..کورکمیٹی
گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ)ایکس سولجر غازیان گلگت بلتستان کی کورکمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت آنریری سیکریٹری کیپٹن نعیم شاہ دنیور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد شفا، سیکریٹری اطلاعات حوالدار شکور خان اور غازیان گلگت بلتستان کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکلانے کی دعوت دینے کے جواب میں بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دی جانی والی گیدڈ بھگیوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اس عظم کا اظہار کیا گیا کہ ایکس سولجر غازیان گلگت بلتستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔اور پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔بھارت اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان کو اندرونی دہشت گردی کا سامنا ہے وہ اس کا فائدہ اٹھا سکے گی،پاکستان آرمی کو جب بھی ضرورت پڑے گی غازیان گلگت بلتستان سرپر کفن باندھ کر نکلے گیں اور بھارک کو صفحۂ ہستی سے ہٹا کر دم لیں گے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوا اور کمانڈر ایف سی این اے سے بھی گزارش کی کہ وہ بھارتی ہٹ دھرمیوں اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں غازیان گلگت بلتستان کی خدمات حاصل کریں اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کیلئے تیار ہیں۔
………………………………………………………………………………………………………………………………
بھارتی جارحیت اس کی تباہی کا ذریعہ بنے گی۔قوم کے اندر آج بھی65والا جذبہ موجود ہے۔مسلمان موت سے نہیں ڈرتے ہیں۔ہر مسلمان کو شہادت کی آرزو ہے۔اگر خدانخواستہ بھارت نے بدمعاشی کرتے ہوئے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پھر ہر غیرت مند پاکستانی سروں پر کفن باندھ کر پاک فوج کے شانہ بشانہ میدان جہاد میں اترے گا۔دہشت گرد بھارت کی کوئی مہم جوئی اسے مہنگی پڑے گی وہ سنگین نتائج کیلئے تیاررہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت منہاج الدین اور ضلعی سیکریٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ سراجی نے بھارتی آرمی چیف کی پاک سرزمین کے خلاف گیدڑ بھیکوں کو مسترد کرتے ہوئے اس کو پاگل قرار دیا۔انہوں نے کہا پاک افواج اور قوم انکی گیدڑ بھگیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے کیونکہ مسلمان شہادت کی موت اس طرح محبوب رکھتے ہیں جس طرح ہندو قوم گائے کے پیشاب اور شراب کو رکھتے ہیں۔بھارت اس طرح جھوڑے پروپیگنڈے کرکے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں اور اپنی کمزوری کو چھپانا چاہتے ہیں۔اصل حقیقت یہ ہے بھارتی بزدل افواج آج بھی نہتے کشمیریوں کا سامنا کرنے کے بجائے خودکشیاں کررہے انڈین آرمی کو پہلے ہی سرجیکل سٹرائک کے نام پر بدترین شرمندگی اٹھانی پڑھتی ہے۔خود اپنے اسمبلی اور عالمی میڈیا کو مطمئن نہ کرسکا انہوں نے کہا کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری مت سمجھے ورنہ پاکستان کی افواج ان کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان عوام جہاد سمجھ کر پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کے خلاف لڑیں گے انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے بھارت سے یکطرفہ دوستی کے لئے مچلنے کے بجائے دوٹوک جواب دیا جائے ہندو کبھی پاکستان کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا ہے۔
…………………………………………………………………………………………………………………………………….
دریں اثنا انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ گلگت کا ایک اہم مشاورتی و تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔جس کی سربراہی صدر ڈسٹرکٹ انصاف بگورو نے کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ گلگت کی کابینہ کو حتمی شکل دی گئی۔
صوبائی سیکریٹری جٹیال میں منعقد اجلاس میں طے پایا کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ گلگت میں ساجد کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری، بابر مغل کو ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری منتخب کیا گیا۔جبکہ نائب صدور کے آفتاب سورئج، جہانزیب، عبدالقیوم، آصف چوہدری، نوید سحر، عاشق حسین، ظہر دانش اور اصغر قریشی کے ناموں کا انتخاب کیا گیا