Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کی بڑی اور نمایاں کاروائی، پہاڑی پورہ میں چھاپہ، افغانی باشندہ کے گھر سے 10142 گرام آئس، 17556 گرام ہیروئن اور کمیکلز برآمد

Posted on
شیئر کریں:

ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کی بڑی اور نمایاں کاروائی، پہاڑی پورہ میں چھاپہ، افغانی باشندہ کے گھر سے 10142 گرام آئس، 17556 گرام ہیروئن اور کمیکلز برآمد

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) پہاڑی پورہ پشاور کے علاقے میں گھر میں بنائے گئے آئس اور ہیروئن مکسنگ کارخانہ پر چھاپہ، کارخانہ سے 10142 گرام آئس, 17556 گرام ہیروئن اور 2447 گرام آئس اور ہیروئن میں استعمال ہونے والی کیمیکلز برآمد، آئس اور ہیروئن مکسنگ کی تیاری میں استعمال ہونے والے مکسر مشین، برتن اور دیگر آلات و سامان اور قبضہ میں لے لیا گیا، کارخانہ کا مالک عزت اللہ ولد ملک طور مبینہ طور پرافغانی باشندہ ہے، ملزم کا افغانی پاسپورٹ اور سیٹیزن کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا،

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی صوبہ میں منشیات کے خلاف ایمرجنسی کے نفاذ اور ہدایات کی روشی میں صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن خلیق الرحمان، سید فیاض علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور عبدالحلیم خان ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے احکامات پر ہنگامی بنیادوں پر صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف اقدامات اور کاروائیاں جاری ہیں، سعود خان گنڈاپور پراوینشل انچارج بیورو آف اینٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن کو انٹیلیجنس معلومات ملیں کہ پہاڑی پورہ پشاور کے علاقے میں خفیہ طور پر ایک گھر میں آئس اور ہیروئن مکسنگ کا کارخانہ چلایا جا رہا ہے، جس پر کاروائی کیلئے زرجان خان انسپکٹر انچارج EIB کی سربراہی میں شیر شاہ سوری انچارج EIB-VI، ندیم رفیق انچارج EIB-VIII اور ولید خان انچارج EIB- VII، بمعہ لیڈی کانسٹیبلز و دیگر نفری ایک ٹیم مشتمل ٹیم تشکیل دی،

 

مذکور ٹیم نے پہاڑی پورہ کے علاقے میں جب گھر/کارخانہ پر چھاپہ مارا تو گھر/کارخانہ کے مرکزی گیٹ کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا، تالا توڑ کر اندر داخل ہونے کے بعد کارخانہ سے آئس اور ہیروئن مکسنگ کی تیاری میں استعمال ہونے والی مکسر مشین، برتن اور دیگر آلات و سامان کوبرآمد کر لیا گیا، اس کے علاوہ کارخانہ سے 10142 گرام آئس, 17556 گرام ہیروئن اور 2447 گرام آئس اور ہیروئن میں استعمال ہونے والی کیمیکلز برآمد کی، کارخانہ کا مالک افغانی باشندہ ہے، ملزم کا افغانی پاسپورٹ اور سیٹیزن کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم عزت اللہ ولد طور ساکن افغانستان حال مقیم پہاڑی پورہ کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا،

 

chitraltimes excise and taxation recovered heavy amount of drugs

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
98894