ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچترال منہاس الدین ٹرانسفر، ذاکرحسین اے ڈی سی چترال تعینات
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین کو یہاںسے تبدیل کرکے ڈپٹی سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا پشاورتعینات کیا گیا ہے . جبکہ اس کی جگہ ذاکر حسین (پی ایم ایس بی ایس17 ) کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال تعینات کیاگیا ہے . وہ اس سے پہلے لاء ڈیپارٹمنٹ پشاور میں سیکشن آفیسر تھے.