Chitral Times

Jan 14, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرموڑکہوتورکہوکا اندھی سے متاثرہ کوشٹ ایریا کا دورہ

Posted on
شیئر کریں:

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرموڑکہوتورکہوکا اندھی سے متاثرہ کوشٹ ایریا کا دورہ

اپر چترال (نمایندہ چترال ٹایمز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی کی ہدایات پر ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو نے کوشٹ ایریا کا ہنگامی دورہ کیا  جہاں تیز ہواوں اور آندھی کے باعث متاثرہ مکانات کا جائزہ لیا۔ شدید آندھی کے باعث متعدد لوگوں کے گھروں کے چھت اڑ گئے ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر متاثریں سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر قسم کے امداد کا یقین دلایا۔ انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ آندھی کے باعث جتنے لوگوں کانقصان ہواہے ان کے ساتھ ضلعی انتظامیہ تعاون کرے گی۔ متاثرین نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو کا شکریہ ادا کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہاگر اپر چترال کے دوسرے علاقوں میں اس طرح کے نقصانات واقع ہوئے ہیں تو ڈپٹی کمشنر آفس اپر چترال اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں درخواست جمع کریں تاکہ نقصانات کا جائزہ لے کر ان کو معاوضہ ادا کیا جائے۔

chitraltimes aac mulkhow torkhow visit kosht 1

chitraltimes aac mulkhow torkhow visit kosht 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59584