ایڈونچرکےشوقین سائکلسٹ جوڑی برفباری کے دوران براستہ شندورگلگت کی طرف روانہ
لاسپور(نمائندہ چترال ٹائمز)اگرایڈوینچر کی شوق اورسیاحت سے دلچسپی ہوتواپ کی راہ میںکوئی بھی چیز حائل نہیںہوسکتی یہی وجہ ہے کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والےسائکلسٹ برفباری کے دوران شندورپاس کے راستے گلگت کی طرف روانہ ہوگئے ہیں. لاسپورکے معروف شخصیت راجہ ذولفقاریفتالی کے مطابق ٹورسٹ میاںبیوی ہیں اوربذریعہ سائیکل لاسپور پہچنے تھے جہاںوہ رات گزارنے کے بعد آج گگت بلتستان کی طرف رحت سفر باندھے ہیں. جبکہ علاقے میںبرفباری کاسلسلہ جاری تھی. اورمقامی انتظامیہ کے اہلکاروںنے برف باری کی وجہ سے انھیںرورکنے کی بہت کوشش کی مگرانھوںنے کسی کی نہ سنی. اوراپنا سفر جاری رکھا . ذوالفقارکے مطابق ایڈونچرکے شوقین سائیکلسٹ جوڑا میاںبیوی ہیں. شوہرایک ٹیچر اوربیوی ڈاکٹر ہے .
فوٹوزبشکریہ راجہ ذوالفقاریفتالی