Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایٹا کے ذریعے تمام بھرتیوں کے ٹیسٹ میں شفافیت لانے اورانسانی عمل دخل کو ختم کرنے کیلئے تمام ٹیسٹوں کو پیپر بیسڈ سے تبدیل کرکے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ پر منتقل کردیا ہے۔ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم

Posted on
شیئر کریں:

ایٹا کے ذریعے تمام بھرتیوں کے ٹیسٹ میں شفافیت لانے اورانسانی عمل دخل کو ختم کرنے کیلئے تمام ٹیسٹوں کو پیپر بیسڈ سے تبدیل کرکے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ پر منتقل کردیا ہے۔ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی

 

 

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہا ہے کہ ایٹا کے ذریعے تمام بھرتیوں کے ٹیسٹ میں شفافیت لانے اورانسانی عمل دخل کو ختم کرنے کیلئے تمام ٹیسٹوں کو پیپر بیسڈ سے تبدیل کرکے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ پر منتقل کردیا ہے ہر قسم کا ٹیسٹ فزیکل اور تحریری ٹیسٹوں کی ایٹا کی سوشل میڈیا پیج پر براہ راست دکھایاجاتا ہے اب تک 14ٹیسٹس منعقد کئے جاچکے ہیں اور تمام کو سوشل میڈیا پیج پر براہ راست دکھایا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات اور تحفظات کو دور کرنے کیلئے ایک میکنیزم ہے جس کے ذریعے تمام عوامی شکایات اور تحفظات دور کئے جائنیگے امیدواروں کے ٹیسٹوں سے متعلق تحفظات کو دور کرنے کیلئے تمام ٹیسٹوں کی ویڈیوز ریکارڈنگ کی جاتی ہے اور ان ویڈیوز کو محفوظ رکھاجاتاہے صوبائی وزیر جمعرات کے روز اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ پشاور میں ایٹا کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انکے ہمراہ سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کامران احمد آفریدی اور ایٹا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عادل سعید بھی موجود تھے

 

 

صوبائی وزیر نے کہا کہ کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ نظام سے سو فیصد شفافیت یقینی ہوگئی ہے امتحانی مواد کو لیک ہونے اور محفوظ بنانے کیلئے ہائی ٹیک ڈیجیٹل لاکرز کو ڈیزائن کیا ہے جس سے امتحانی مواد لیک ہونے کا خطرہ مکمل طور پر ختم ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ سے پیپر کے مواد لیک ہونے کے تمام چانسز ختم ہوگئے ہیں اورامیدواروں کو ٹیسٹ کے رزلٹ کے لئے انتظار نہیں کرنا پڑیگا اس کے علاوہ مذکورہ نظام سے ری ٹوٹلنگ اور ری چیکنگ کا بھی خاتمہ ہوگیاہے انہوں نے مذید کہا کہ ان اقدامات سے عوام کا ایٹا کے ٹیسٹوں پر اعتماد میں اضافہ دن بدن بڑھ رہا ہے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایٹا کے اندر آن لائن کھلی کچہری شروع کی گئی ہے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی نگرانی میں اب تک تین کھلی کچہریاں منعقد ہوچکی ہیں.

 

 

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے اصل امیدوار کی جگہ دوسرے بندے جو دھوکہ دہی سے ٹیسٹ دیتے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے اور ایٹا کے ذریعے حالیہ ٹیسٹ میں 242ایسے بندوں کو موقع پر پکڑا گیا ہے اور ان کو پولیس کے حوالے کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ ایٹا نے ٹیسٹ کے اصل امیدواروں پر 2 سال کی پابندی عائد کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ایٹا دفتر کو 70kv کے شمسی نظام پر منتقل کیا ہے جس پر 10.03ملین روپے لاگت آئی ہے شمسی نظام کی تنصیب سے ایٹا کو ماہانہ تین لاکھ اور سالانہ36لاکھ روپے کی بچت ہوگی ایٹا نے 56ملین روپے کا ریونیو جنریٹ کیا ہے صوبائی وزیر کا مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ پیپر نظام کے نفاز کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں جس سے انسانی مداخلت کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا اور ٹیسٹنگ ایجنسی کو اصل وقت میں پیپر تیار کرنے کے قابل بنائیگا انہوں نے کہا کہ ایٹا کے ٹیسٹوں میں شفافیت کی بنیاد پر ملک کے دوسرے صوبوں کو بھی بھرتیوں کیلئے شفاف ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے ایٹا کی سروسز آفر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبیلیٹی (سی ایس آر) کے تحت فنڈ کو قائم کررہے ہیں فنڈ کے تحت ٹیلینٹیڈ سٹوڈنٹس کو سکالرشپس آفر کرینگے۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
98132