Chitral Times

Oct 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایٹا خیبر پختونخوا کے زیر انتظام انجنیئرنگ یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئےائیر کنڈیشنڈ ہال میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد، ہزاروں طلبا و طالبات کی ٹیسٹ میں شرکت،

Posted on
شیئر کریں:

ایٹا خیبر پختونخوا کے زیر انتظام انجنیئرنگ یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئےائیر کنڈیشنڈ ہال میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد، ہزاروں طلبا و طالبات کی ٹیسٹ میں شرکت،

ٹیسٹ کے نتائج اور امیدواران کی جوابی پرچہ جات صرف چار گھنٹوں کے اندر ایٹا ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دئیے گئے۔
امیدوار گھر بیٹھے اپنے نتائج کی تصدیق بذریعہ سیلف سکورنگ کے ذریعے کر سکیں گے۔ نتائج پورے ملک کے انجنئیرنگ کالجز اور یونیورسٹیوں میں داخلے کے لئے کارآمد

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) اتوار مورخہ 7 جولائی کو پاکستان بھر کی انجینئر نگ یونیوسٹیوں اور کالجز میں بی ایس انجینئرنگ اور نان انجینئر نگ پروگرامز میں خیبرپختونخوا کے طلباء و طالبات کے داخلوں کیلئے انٹری ٹسٹ ایٹا کے زیر انتظام منعقد ہوا۔ ٹیسٹ کا انعقاد چھ سنٹر وں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ اور سوات میں منعقد ہوا۔ ٹیسٹ کیلئے تمام سنٹرز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ایٹا انتظامیہ کے مطابق رواں گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبا و طالبات کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد ائیر کنڈیشنڈ ہالز میں کیا گیا جہاں پر طلبا و طالبات نے پرسکون انداز میں ٹیسٹ دیا۔ امیدواران نے ٹیسٹ کے شاندار انتظامات کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایٹا اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ایٹا ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کے انعقاد کے صرف چار گھنٹے بعد نہ صرف نتائج ایٹا کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردئیے گئے ہیں بلکہ امیدواران کے جوابی پرچہ جات اور جوابی کلید بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔

 

امیدواران گھر بیٹھے بذریعہ سیلف سکورنگ اپنے نتائج تیار بھی کر سکتے ہیں اور ایٹا نتائج کی تصدیق بھی کرسکتے ہیں۔ایٹا کے مطابق ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق طالبعلم مہد نذیر ولد عمران نذیر نے 90نمبر حاصل کر کے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ دیگر ٹاپ پوزیشن ہولڈرز میں عنان خان، عینا خان، سعد محمد خان، فیروز حسین شاہ، جمشیر خان، سمیع اللہ، عبید شوکت عباسی، حسنات نواز، ایمان طاہر سواتی، مومنہ خان اور عباس عالمگیر شامل ہیں۔واضح رہے کہ بیسٹ آف ٹو کے سلسلے کے پہلے ٹیسٹ کے نتائج کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کل سے ایٹا کی ویب سائٹ پر ہو گا۔ پہلے ٹیسٹ میں شامل ہو نے والے امیدواران دوسرے ٹیسٹ میں بھی شمولیت کے حقدار ہیں۔ دونوں امتحانات میں حاصل کئے گئے بہتر نمبر یونیورسٹیوں اور کالجز میں داخلے کے لئے قابل قبول ہوں گے۔ خیبرپختونخوا کے پبلک سیکٹر انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں 2000 سیٹوں پر جبکہ ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلے کے لئے یہ نتائج قابل قبول ہوں گے۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90670