Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایون کے عوام کی طرف سے اپنےمسائل کے حل کیلئے شروع کردہ دھرنے کی ایک ہفتہ مکمل 

Posted on
شیئر کریں:

ایون کے عوام کی طرف سے اپنےمسائل کے حل کیلئے شروع کردہ دھرنے کی ایک ہفتہ مکمل

 

چترال (نمایندہ چترال ٹائمز ) ایون کے عوام کی طرف سے اپنےمسائل کے حل کیلئے شروع کئےگئے دھرنے کو ایک ہفتہ مکمل ہو گیا ۔ جمعہ کی سہ پہر ڈپٹی کمشنر کے نمایندے کے طور پرتحصیلدار محمد الیاس اور سی اینڈ ڈبلیو سب انجینئر امجد علی شاہ نے ایون دھرنے کے مقام پر احتجاجیوں سے طویل مذاکرات کئے ۔ اور ڈپٹی کمشنر چترال کاپیغام لوگوں تک پہنچایا ۔ اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو انجئنیر امجد نے ایون ویسٹ روڈ کے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی بے ضابطگی اور خرد برد کے حوالے سےکہا ۔ کہ یہ محض عوامی غلط فہمی ہے ۔ ایم اینڈ آر کے فنڈ جہاں سڑک زیادہ خراب اور سیلاب سے متاثر ہو ۔ وہاں استعمال کیا جاتا ہے ۔ اور یہ ایکسین کی صوابدید پرہے ۔ شیشی کوہ روڈ زیادہ متاثر ہوا تھا ۔ جہاں فنڈ استعمال کیا گیا ہے ۔ ایون روڈ کے لئے فنڈ مختص نہیں تھا ۔ اور نہ اس کا ٹینڈرہو چکا ہے ۔ اس روڈ کیلئے پی سی ون اب بن چکا ہے ۔ اب ایم پی اے کے ذریعے اس کیلئے صوبائی حکومت سے فنڈ منظورکرانے کی ضرورت ہے ۔

 

اس موقع پر تحصیلدار محمد الیاس نے کہا ۔ کہ میں ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے مکمل اختیارات کے ساتھ آپ کے پاس آیا ہوں۔ یہ مسئلہ اس بڑے اجتماع میں حل نہیں ہو سکتا ۔ اس کیلئے عمائدین کی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ جو ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ آفیسران کے ساتھ مذاکرات کرکے مسئلے کو حل کی طرف لا سکیں ۔ انہوں نے اس موقع پر زوردیا ۔ کہ دھرنا ختم کیا جائے۔ تاہم عوام ایون کی طرف سے چیرمین وی سی ون وجیہ الدین ، ظہیر الدین ، صالح نظام ایڈوکیٹ ، چیرمین وی سی ٹو محمد رحمن و دیگر نے خطاب کیا ۔ اور موقع پر فیصلہ کیا گیا ۔ کہ وی سی چیرمینان اور کونسلرز عوامی نمایندے ہی ڈی سی سے مذاکرات کریں گے ۔ اور نتائج سے عوام کو آگاہ کریں گے ۔ چیرمین وجیہ الدین نے کہا ۔ کہ ہماری معلومات کے مطابق ایون ویسٹ روڈ کے فنڈ کرپشن کی نذر ہو چکے ہیں ۔ اور ایون کے نام ٹینڈر شدہ فنڈکو شیشیکوہ روڈپرمنتقل کرکے خرد برد کی راہ ہموار کی گئ ہے ۔ انہوں نےکسی فیصلے کے بغیر دھرنے کے خاتمے کو ناممکن قرار دیا ۔ عوامی حلقوں نے خبردار کیا ۔ کہ مثبت فیصلے نہ ہونے کی صورت میں دھرنا سنگین صورت بھی اختیار کر سکتا ہے ۔

 

 

 

chitraltimes ayun protest dharna 1 chitraltimes ayun protest dharna 3 chitraltimes ayun protest dharna 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95621