Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایون کی عوام سراپا احتجاج، کالاش ویلی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ، ایون کالاش ویلیز روڈ پر کام شروع کرنے، بارش متاثرین میں امدادی چیکوں کی تقسیم اور ایون روڈ پر خردبرد کی انکوائری کا مطالبہ

Posted on
شیئر کریں:

ایون کی عوام سراپا احتجاج، کالاش ویلی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ، ایون کالاش ویلیز روڈ پر کام شروع کرنے، بارش متاثرین میں امدادی چیکوں کی تقسیم اور ایون روڈ پر خردبرد کی انکوائری کا مطالبہ

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال لوئیر کے ایون ویلی کے عوام نے بلاتاخیر ایون کالاش ویلیز روڈ پر کام شروع کرنے ، بارش متاثرین میں امدادی چیکوں کی تقسیم اور ایون پرانا روڈ کے فنڈ میں خرد برد کی انکوائری کرنے اور فوری کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جمعہ کے روز بازار پل پر سینکڑوں افراد نے جندولہ خان لال کی زیر صدارت احتجاجی جلسہ کیا ۔

 

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مقررین چیرمین وی سی ایون ون وجیہ الدین ، صالح نظام ایڈوکیٹ ،سابق ناظم رحمت الہی ،عنایت اللہ اسیر ،چیرمین ظہیرالدین ، مولانا شیر احمد ،چیرمین یو سی ٹو محمد رحمن اور جندولہ خان نے کہا کہ ایون کالاش ویلیز روڈ سیاحتی اور دفاعی اہمیت کا حامل روڈ ہے ۔ جسے حکومت نے عوامی مطالبے پر شروع کیا تھا ۔ مگر افسوس کامقام ہے ۔ کہ جاری کام کو ایکدم بند کیا گیا ۔ جس سے نہ صرف اس سڑک کے زمین و مکانات مالکان متاثر ہوئےہیں۔ بلکہ سیاحوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ اس لئے حکومت بلاتاخیر سڑک پر دوبارہ کام شروع کرے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سڑک کی تعمیر کیلئے بعض مقامات پر جو مشینری موجود ہیں ۔ انہیں واپس لے جانے نہیں دیا جائے گا ۔

 

مقررین نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہارکیا ۔ کہ تمام حکومتی ادارے عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ۔ انہیں لوگوں کی مشکلات کا ذرا برابر بھی احساس نہیں ہے ۔ مقررین نے ایون پرانا روڈ کے فنڈ کے خرد برد پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اور کہا ۔ کہ جب تک پرانے روڈ کی بلیک ٹاپنگ کا کام شروع نہیں کیا جائےگا،احتجاجی دھرنا جاری رہےگا۔ اس موقع پر بارش متاثرین کے امدادی چیکوں کا ذمہ دار ڈپٹی کمشنر چترال کو ٹھہرایا گیا ۔ کہ انتظامیہ کے اسٹاف کی زیر نگرانی دو مرتبہ فہرست مرتب ہو جانےکے بعد کسی متاثر کو امدادی چیک نہ ملنا انتہائی حیران کن ہے ۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اپنے اسٹاف میں امدادی چیک بانٹنے کے بارے میں عوام کو اچھی طرح معلوم ہیں ۔ مقررین نے احتجاج کو تحریک کی شکل دینے کیلئے اتفاق و اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ۔ اور آیندہ کال پر بھرپور شرکت یقینی بنانے کی تاکید کی ۔ جلسے کے اختتام پر 9 نومبر سے مطالبات کےحق میں علامتی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جبکہ مذکورہ مسائل کے حوالے سے قراردادیں منظور کی گئیں ۔

 

 

 

chitraltimes ayun valley protest for their demands road flood relief 1

chitraltimes ayun valley protest for their demands road flood relief 9

chitraltimes ayun valley protest for their demands road flood relief 2 chitraltimes ayun valley protest for their demands road flood relief 3 chitraltimes ayun valley protest for their demands road flood relief 4 chitraltimes ayun valley protest for their demands road flood relief 5 chitraltimes ayun valley protest for their demands road flood relief 6 chitraltimes ayun valley protest for their demands road flood relief 7

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95265