ایون ویلج کونسلز کے وفد کا پی پی پی کی مرکزی قیادت اور سینیٹر محمد طلحہ محمود سے اسلام آباد میں ملاقات ، علاقے کے مسائل سے انھیں اگاہ کیا
ایون ویلج کونسلز کے وفد کا پی پی پی کی مرکزی قیادت اور سینیٹر محمد طلحہ محمود سے اسلام آباد میں ملاقات ، علاقے کے مسائل سے انھیں اگاہ کیا
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چیرمین وی سی ون ایون وجیہ الدین ، چیرمین وی سی ٹو ایون محمد رحمن ، کالاش کونسلر ثراوت شاہ اور عزیز الدین پر مشتمل وفد نےاسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نئیر بخاری ، ڈاکٹر نگہت داوود سنیر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد خواتین ونگ سے ملاقات کی ہے ۔ اور چترال میں پارٹی کے مستقبل و علاقائی مسائل سے انہیں آگاہ کیا ہے ۔ وفد نے بعد آزان روبینہ خالد چیرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملاقات کی اور چترال کی غریب خواتین خصوصا پی پی پی کے لوگوں کو بی آئی ایس پی کی رقم نہ ملنے کے بارے میں انہیں آگاہ کیا ۔اور کہا کہ اسکی وجہ سے پارٹی مسلسل کمزور ہوتی جا رہی ہے ،اس لئے چترال کے لیے قوانین میں نرمی کی جائے کیونکہ یہ بیگم نصرت بھٹو مرحومہ کا حلقہ ہے۔ روبینہ خالد نے ڈائر یکٹر جنرل کو فوراً اپنے افس میں بلاکر چترال کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے جنوری 2025 کے پہلے ہفتے چترال وزٹ کابھی وعدہ کیا ۔
وفد نے سنیٹر محمد طلحہ محمودسے ان کی رہائش گاہ اسلام باد میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایون کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت خیر الاعظم بھی وفد میں شامل تھے ۔وفد نےچترال و یوسی ایون کے فوری حل طلب ایشوز سے متعلق آگاہ کیا ۔اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا سینٹر نے وفد کو بہت عزت دی ۔اور مسائل بھر پور توجہ سے سنا۔ اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔ وفد نے اس موقع پر سنیٹر طلحہ محمود کی چترال کے مسائل کے حل میں دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور انجینئر فضل ربی جان کی طرف سے رہنمائی اور تعاون کو سراہا۔