Chitral Times

Sep 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایون میں این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بیغیر نوٹس کے بجلی کے کھمبے اُکھاڑدئیے گئے، اٹھائیس سو گھرانے بجلی سے محروم، صارفین سراپا احتجاج، حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

Posted on
شیئر کریں:

ایون میں این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بیغیر نوٹس کے بجلی کے کھمبے اُکھاڑدئیے گئے، اٹھائیس سو گھرانے بجلی سے محروم، صارفین سراپا احتجاج، حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز) صوبہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرائیویٹ سیکٹر میں قائم ہونے والی پن بجلی گھر آیون ہائیڈل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی رکن منظورِ احمد نے لویر چترال کی ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے افسران نے ایون میں بغیر نوٹس کے کھمبے اکھاڑ کر 2800 گھرانوں کو بجلی سے محروم کردیا۔ بدھ کی شام سینکڑوں متاثرین کی معیت میں آیون جنالی کے مقام پر مقامی میڈیا کو حالت زار بتاتے ہوئے کہا کہ بمبوریت روڈ کی تعمیر کے لئے ایکوائر کردہ زمین پر آیون ہائیڈل کے دو ایچ ٹی پول ایستادہ تھے جن کے متبادل کھمبےلگاکر ابھی تاریں ان پر مشتمل شفٹ کرنا باقی تھا کہ انتظامیہ نے ہیوی مشینری کی مدد سے لائیو پول گرادیا۔ انہوں نے کہا کہ پول گرنے پر آیون سے گہیریت اور کیسو گاؤں تک ایریا تاریکی میں ڈوب گئی ہے۔ منظور احمد نے کہاکہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی تک بجلی گھر کو احتجاجاً بند رکھیں گے۔ اس موقع پر ویلج چیئرمین محمد رحمان اور دوسروں نے بھی انتظامیہ اور این ایچ اے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔

chitraltimes ayun hydro power consumer protest 3 chitraltimes ayun hydro power consumer protest 4 chitraltimes ayun hydro power consumer protest 5 chitraltimes ayun hydro power consumer protest 6

chitraltimes ayun hydro power consumer protest 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84219