ایون سے لاپتہ نوجوان کی لاش دریاسے برآمد، مبینہ تشدد کرکے ہلاک کیاگیاہے..ورثاء
چترال ( محکم الدین ) ایون موڑدہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان جوگذشتہ دنوں گاؤں کیسو میں لا پتہ ہو گیا تھا . کی لاش کیسو اور گنگ کے درمیان واقع ایک برساتی نالے کے اندر سے دریاچترال کے کنارے بر آمد ہوئی . جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا نے آبآئی قبرستان ایون موڑدہ میں سپرد خاک کیا . ورثاء کے مطابق اسے مبینہ طور پر تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے . اور تین چاردن گزرنے کی بنا لاش کی حالت بھی انتہائی مخدوش ہے . دروش پولیس لاش کی بر آمدگی کے بعد قاتلوں تک پہنچنے کیلئے مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے . ذرائع کے مطابق ایون موڑدہ کے رہائشی ذاکر احمد ولد میاں گل کیسو دروش میں اپنے رشتہ داروں سے عید ملنے گیا . جہاں سے وہ لاپتہ ہو گیا . ان کی موبائل سے مبینہ طور پر سی ڈی آر کے مطابق کیسو میں آخری مرتبہ ریکارڈ ہوئی جس کے بعد ان کا موبائل آف پایا گیا . اس لئے لاپتہ ذاکر احمد کی تلاش شروع کی گئی . اور پولیس روزنامچہ میں رپورٹ درج کیا گیا . لیکن چاردن بعد منگل کے روز اس کی لاش دریائے چترال کے قریب برآمد ہوئی . جس کو نامعلوم ملزمان نے قتل کیا تھا. پولیس کی طرف سے تفتیش کی جارہی ہے . کہ آخر قتل کی وجوہات کیا ہیں .
دریں اثنا مقتول کے رشتے داروں اور برادری کے افراد نے پولیس کی طرف سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے اور قاتلوں کو بے نقاب کرکے غم زدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے . اور کہا ہے . کہ ہمارے کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں . اس لئے قتل کی یہ واردات ان کے لئے انتہائی صدمے کا باعث ہے . انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا . کہ پولیس جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر بہت جلد مجر موں تک پہنچے گا . اور قاتلوں کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے اپنا بنیادی کردار ادا کریگی. مقتول شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا . اور چترال گولدور کے قریب بائی پاس روڈ پر ویلڈنگ کا کام کرتا تھا .