Chitral Times

Oct 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی) کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارفی اجلاس

شیئر کریں:

ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی) کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارفی اجلاس

چترال ( محکم الدین ) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی ) کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارفی اجلاس نو منتخب چیرمین شریف احمد کی زیر صدارت اے وی ڈی پی آفس ایون میں منعقد ہوا ۔ جس میں ایون اور تینوں کالاش ویلیز سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین ممبران نے شرکت کی ۔ منیجر اے وی ڈی پی نے اے وی ڈی پی کے جاری منصوبہ جات ، رابطہ کاری ،اے جی ایم میں آفس کے حوالے سے تحفظات اور دیگر چیلنجز کے بارے میں تفصیل سےبریفنگ دی ۔ جس پر بورڈ کے تمام شرکاء نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اجلاس کے آغاز میں بریر سے تعلق رکھنے والےنومنتخب بورڈ ممبر کی جگہ سابق چیرمین اے وی ڈی پی محمد ابراہیم نے دوبارہ بورڈ ممبر کی حیثیت سے مقامی تنظیم کے قرارداد پیش کرکے بورڈ میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ تاہم بورڈ کے ممبران نے اس قرارداد کو ضابطے کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئےمسترد کیا ۔ اور پہلے سے منتخب ممبر کو بحال رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ اور کہا ۔ کہ اے جی ایم کے ایک ہفتے کے بعد انفرادی طور پر کسی ایک تنظیم کی طرف سے اس قسم کے مبینہ قرارداد کے ذریعے خود کو بورڈ ممبر بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اور یہ کہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام بورڈ ممبران سے متعلق خبرین اور لیٹر مختلف اداروں کو سرکولیٹ ہو چکے ہیں ۔ اس لئے نئے ممبر کے شامل ہونے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

 

اجلاس میں متفقہ طور پر رخسانہ جبین کو اے وی ڈی پی کا وائس چیرمین منتخب کیا گیا ۔ اجلاس میں بورڈ ممبران رخسانہ جبین ، عبیداللہ ، منگل خان کالاش ،صہیب عمر ، آصف رضا ، میر باچا ، رحمت زار محمد رحمن ،رحمت نواز ،شاہی گل کالاش ، سوالی بی بی کالاش اور شازیہ بی بی نے باری باری اپنے خیالات کا اظہارکرتےہوئے ایل ایس او کی ترقی کیلئے باہمی اتفاق و اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ، اور ادارے کو کسی بھی قسم کی سیاست سے پاک رکھنے ،ادارے کو نقصان پہنچانے والے افراد کے عزائم سے باخبر رہنے ، اور علاقائیت سے اسے دور رکھنے پر اتفاق کیا ۔ اور اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ زیادہ سے زیادہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے وسائل پیدا کرنے کی غرض سے مختلف اداروں سے رابط کاری کی ضرورت ہے۔ تمام شرکاء نے گذشتہ اٹھارہ سالوں سے اے وی ڈی پی کی طرف سے یونین کونسل ایون کے عوام کیلئے کی جانے والی خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے سابق عہدہ داروں اور اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ۔ خصوصا منیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد کی دن رات کوششوں کو سراہا ۔

 

اس موقع پر نو منتخب چیرمین اے وی ڈی پی نے اپنے خطاب میں تمام ممبران کی طرف سے بطور چیرمین ان پر اعتماد کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ تنظیمات نے ہمیں خدمت کیلئے چنا ہے ۔ اس لئے ہمیں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے اتفاق و اتحاد سے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش کرنی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میں ضرورت اور ترجیحی بنیاد پر کام پر یقین رکھتا ہوں ۔ اس لئے کوئی بھی ممبر اپنے ساتھ قریبی تعلق کی بنیاد پر مجھ سے کسی منصوبے کی توقع نہ رکھے ۔ ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے جدو جہد کی ضرورت ہے تاکہ ادارے کو مستحکم بنا سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کوئی بھی ممبر ادارے کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرسکتا ۔ ہم مل کر ادارے کیلئے وسائل پیدا کریں گے ۔ اس موقع پر ادارے کے اندر ایک تنظیمی سیٹ اپ بنایا گیا ۔ جس کے مطابق شریف احمد چیرمین ،رخسانہ جبین وائس چیرمین ، ظہیرالدین جنرل سیکرٹری ، صہیب عمر جوائنٹ سیکرٹری آصف رضا فنانس سیکرٹری ، محمد رحمن انفارمیشن سیکرٹری اور شازیہ گل کو آفس سیکرٹری کی ذمہ داریاں دی گئیں ۔ اجلاس میں نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کی حلف برداری کی تقریب عنقریب منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

 

 

 

chitraltimes avdp meeting bog ayun 2

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92908