این ایچ اے کی غفلت، چترال پشاورروڈ کھنڈرات میںتبدیل، اعلیٰحکام نوٹس لیں
چترال (محکم الدین) نیشنل ھائی وے اتھارٹی کی غفلت اور ناقص کاردگی کی وجہ سے چترال پشاور مین روڈ پر آمدورفت انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔ خصو صا شدید سردی کی وجہ سے روڈ پر پانی آنے کے باعث جمنے والے برف اور کھڈوں نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے ۔ لیکن این ایچ اے حکام کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی ۔ جبکہ ٹریفک پو لیس سڑک پر جمے برف پر ریت اور مٹی ڈال کر لوگوں کی بحفاظت آمدورفت ممکن بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ چترال پولیس نے سابقہ کی طرح امسال بھی ڈی پی او چترال کی ہدایت پر لواری ٹنل کے اطراف میں برف میں پھنسے گاڑیوں کو نکالنے اور انہیں محفوظ مقام تک پہنچانے میں مدد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ جو کہ عوام اور سیاحوں کو سہولت دینے کی شاندار مثال ہے ۔ اور عوامی حلقوں نے پولیس کی عوام دوست کردار کی تعریف کی ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ اس کام نے پولیس اور عوام کو بہت قریب کر دیا ہے ۔ تاہم لوگوں نے این ایچ اے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ دروش سے چترال تک سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ سڑک کے دونوں سائڈوں پر کالر ختم ہو چکے ہو ہیں ۔ اور مٹی بہہ چکی ہے ۔ جس سے سڑک سکڑ کر ایک گاڑی کیلئے بھی ناکافی رہ گئی ہے ۔ لیکن متعلقہ محکمہ اس پر کوئی توجہ نہیں دیتی ۔ اور جو مرمت تین مہینے پہلے کئے گئے تھے ۔ ناقص تارکول کے اکھڑنے سےسڑک لوگوں کیلئے ایک عذاب بن گیا ہے ۔ انہوں نے چیرمین این ایچ اے سے مطالبہ کیا ۔ کہ سڑک کا نوٹس لیا جائے اور مرمت پر توجہ دے کر لوگوں کو مشکلات سے نکالا جائے ۔