Chitral Times

Mar 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

این ایچ اے نارتھ کی ٹیم کا گرم چشمہ گبور روڈ کا تفصیلی دورہ، گرم چشمہ روڈ کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے ایک “اسپیشل پیکج” ناگزیر ہے، جس کے لیے میں پوری کوشش کروں گا۔ ڈائریکٹر گوہر

Posted on
شیئر کریں:

این ایچ اے نارتھ کی ٹیم کا گرم چشمہ گبور روڈ کا تفصیلی دورہ، گرم چشمہ روڈ کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے ایک “اسپیشل پیکج” ناگزیر ہے، جس کے لیے میں پوری کوشش کروں گا۔ ڈائریکٹر گوہر

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) این ایچ اے نارتھ کی ٹیم نے ڈائریکٹر گوہر کی قیادت میں بدھ کے روز گرم چشمہ گبور روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ گرم چشمہ میں سول سوسائٹی کے لیڈرز نے انکو روڈ کی موجودہ حالات سے متعلق بریف کیا جس میں اغاخان لوکل کونسل کے نمائندے بازار یونین کے صدر اور سماجی کارکن شامل تھے۔

 

یہ دورہ خاص طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ عبدالولی خان کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی توجہ پر ممکن ہوا۔ ان کی انتھک کوششوں کی بدولت شدید سردیوں میں بھی این ایچ اے کی ٹیم چترال سے گرم چشمہ اور پرابک تک پہنچی اور سڑک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا موقع پر جائزہ لیا۔

 

اس دوران ٹیم نے ان تمام مقامات کا معائنہ کیا جہاں سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے، دیواریں گری ہوئی ہیں، زمین کی لیولنگ درکار ہے، اور شدید کیچڑ اور نقصانات کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ ڈائریکٹر گوہر  نے واضح طور پر کہا کہ گرم چشمہ روڈ کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے ایک “اسپیشل پیکج” ناگزیر ہے، جس کے لیے وہ اپنی پوری کوشش کریں گے۔

 

اس موقع پر خیر الدین شادانی نے انہیں بتایا کہ گرم چشمہ روڈ کے لیے شہزادہ افتخار الدین اور ایڈووکیٹ عبدالولی خان نے پوری ذمہ داری لے لی ہے اور اس کے لیے این ایچ اے اور متعلقہ حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح پر کام کر رہے ہیں۔ جبکہ گبور روڈ کے لیے بھی انہی رہنماؤں کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ اسے بھی خصوصی ترقیاتی منصوبے میں شامل کیا جا سکے۔

 

یہاں یہ بات واضح ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت، خاص طور پر افتخار الدین اور عبدالولی خان، چترال کی ترقی کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں اور ان کے بھرپور اقدامات کے نتیجے میں این ایچ اے کی ٹیم نے خود موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ اب یہ وقت ہے کہ وزیراعظم پاکستان اس معاملے پر فوری توجہ دیں اور چترال سے گوبورتک اس اہم ترین سڑک کو اسپیشل پیکج کے ذریعے بحال کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کے لیے ایک محفوظ اور پائیدار سفری سہولت میسر آ سکے۔

 

 

chitraltimes director nha visit garamchashma road 3

chitraltimes director nha visit garamchashma road 1

 

chitraltimes director nha visit garamchashma road 6

chitraltimes director nha visit garamchashma road 7

 

chitraltimes director nha visit garamchashma road 4

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99300