Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کا وزیر اعلیٰ سے ملاقات، حلقے کے چیدہ مسائل کے حل کی یقین دہانی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (فخرعالم) چترال سے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے بدھ کے روز چیف منسٹر ہاؤس پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کی اور اپنے حلقے کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا جن میں اپر چترال ضلعے کی قیام کے لئے نوٹیفیکیشن میں تاخیر سرفہرست تھا۔ ایم پی اے نے اس ملاقات میں گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کے کونے کونے تک بجلی کی ترسیل کے لئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے اور پرانے بوسید ہ لائن کی تبدیلی اور مطلوبہ تعداد میں ٹرانسفارمروں کی فراہمی پر بھی زور دیا تاکہ بجلی کا دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوسکے۔ انہوں نے نہر آتہک پر کام شروع کرنے ، بونی تورکھور وڈ پر کام کی رفتار میں سستی، مداک اور نشکو میں پائپ لائن بچھانے کے کام میں تاخیر کے بارے میں بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ ایم پی اے نے صحت کے شعبے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی عمارت میں توسیع سمیت مختلف یونین کونسلوں میں قائم ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور دوسرے سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی درخواست کی جبکہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو چترال دورے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے مناسب وقت میں چترال آنے کا وعدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے ایم پی اے کویقین دلایاکہ بہت جلد ہی ایس ایم بی آر سمیت دوسرے افسران کا خصوصی اجلاس بلا کر اپر چترال ضلعے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا جبکہ دوسرے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔ درین اثناء مولانا ہدایت الرحمن نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی سے ان کے چیمبر میں علحیدہ علیحدہ ملا قات کیں۔اور چترال کے مجموعی مسائیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
wazir ala mahmood khan and mpa hidayatur rehman


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
13515