ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر لوٗیر چترال کے لئے ڈی ڈی اے سی چیئرمین مقرر
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) مہتر چترال اور لویر چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن فاتح الملک علی ناصرکو صوبائی حکومت نے لویر چترال کی ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی (ڈیڈاک) کا چیرمین مقرر کردیا ہے۔ اس بات کانوٹیفکیشن آج پشاور میں چیف منسٹر سیکرٹریٹ سے جاری کردیا گیا ہے جس میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ٹو لویر چترال سے فاتح الملک علی ناصر کو چیرمین ڈیڈاک لویر چترال مقررکیا گیا ہے۔


