ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں کے ہاتھوں بونی بازار سولر اسڑیٹ لائٹس کا افتتاح اور بونی دیدار گاہ کا دورہ ۔
بونی ( جمشید احمد) ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدیں نے گزشتہ روز بونی بازار کے سولر اسٹریٹ لائٹس کے منصوبے کا افتتاح کیا ۔ جس کیلئے انھوں نے تقریبا اسی لاکھ روپے دئیے تھے ۔ اور ٹی ایم اے مستوج کے زیر نگرانی تعمیرو نصب کروائیے گئے۔ اس موقع پر حاضریں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چترال کی تعمیر و ترقی کے لیے ہرممکن کوشیش کر رہی ہے جس سے کئی میگا پراجکٹ چترال میں جاری ہیں جس سے علاقہ ترقی کرے گا اس کے علاوہ چترال گرم چشمہ روڈ ،کلاش ویلی زروڈ، اوویر تا تریچ شاگروم روڈ، گیس پلانٹ اور مختلف مقامات پر یوٹیلیٹی اسٹور ز وعرہ کا بھی ذکر کیا۔ جو انکی کوششوں سے مختلف مراحل میں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے سلسلے میں ہر ممکن کوشیش کی جارہی ہے گولین گول ھائیڈو پاور پراجکٹ سے اس ماہ کے اخر تک چترال سمیت سب ڈویثرن مستوج کو بھی بجلی دی جائے گی جس سے اس علاقے کا بجلی کا مسلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے بونی بازار کا سولر نظام کی بات کر تے ہوئے کہا کہ اس نظام سے بازار کا روشنی کا مسلہ فلحال حل ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہزہائی نس پرنس کریم اغاخان کے بونی امد کے سلسلے میں بازار ایریا میں لوگوں کوروشنی کے سلسلے میں سہولت میسر ہوگی ۔ اور انہوں نے اس سولر اسڑیٹ نظام کو ہز ہائی نس پرنس کریم اغاخان کی تشریف اوری کے موقع کے لیے dedicate کیا. اس کے بعد بونی میں قائم دیدار گاہ کا بھی دورہ کیا گیاجو کہ اسمعیلی کمیوٹی کے روحانی پیش واہز ہائی نس پرنس کریم اغاخان کی تشریف اوری کے لیے قائم کی گئی ہے اس سلسلے میں بونی میں دیدار کے لیے تقریبا ایک سو اسی کنال پرمحیط ایک خوبصورت دیدار بنایا گیا ہے جس میں ہزاروں اسمعلی کمیوٹی کے افراد اپنے روحانی پیش وا پرنس کریم اغاخان کا دیدار کریں گے اور دربار منعقد ہوگا اسمعلی فرقے کے ہاں امام کی دیدار اور دربار کی بڑی اہمیت حاصل ہے اس سلسلے میں سب ڈویثرن مستوج کے دور دراز سے انے والوں کے لیے اوی لشٹ میں پارکینک کا انتظام کیا گیا ہے اور دیدار گاہ پہنچنے کے لیے دریا کے اوپر پل بھی تعمیر کی گئی ہے تمام انتظامات اخری مراحل میں ہیں۔ اس سلسلے میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں بونی میں قائم دیدار گاہ کا خصوصی دورہ کیا ان کے ہمراہ پارٹی کارکنان کے علاوہ معتبرات علاقہ بھی موجود تھے انہوں نے دیدار گاہ کا دورہ کیا اور دیدار گاہ میں اسمعیلی کمیو نٹی کے افراداورپروگرام منتظمیں سے ملاقات کی اور دلی ھمدردی کا اظہار کیا ۔موقع پر ریجنل کونسل کے پرزیڈنٹ عبدالعفار، لوکل کونسل کے پریزیڈنٹ امتیاز عالم انتظامی امور کے انچارج سابق پرزیڈنٹ لوکل کونسل منیجرامیرافضل، دیدارگاہ پروگرام سیکورٹی انچارج سابق ایس ڈی پی او محمد ولی شاہ اور منتظمین کی کثیر تعداد موجود تھے صدر لوکل کونسل امتیاز عالم نے کونسل کی طرف سے مہمانوں کو خوش امدید کہا ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں اور اس کے ساتھ ائے ہوئے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام لوگوں کی بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے سیاست فرقہ واریت سے پاک ہوکر دیدار گاہ کی تعمیر اور دوسرے کاموں کے سلسلے میں ہمارے شانہ بشانہ کام کیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیااس سلسلے میں ہم سب کے مشکور ہیں اور ایم این اے شہزادہ افتخارالدیں اور شہزادہ خالد پرویز کی بھی خصوصی تعاون اور ہمدردی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ دیدار گاہ کی انتظامی امور کی انچارج سابق صدر لوکل کونسل امیر افضل نے خطاب کر تے ہوئے ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں اور اس کے ساتھ ائے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ دیدار گاہ کی تعمیر اور تیاریوں کے سلسلے میں دیدار گاہ میں مسلسل ۴۲ دن کام کیا گیا جس میں ہر طبقے کے لوگوں کی خصوصاسنی برادری کی خدمات اورتعاون قابل تعریف ہیں کہ انہوں نے ہر وقت اپنا تعاون ہمارے اور کونسل کے ساتھ جاری رکھا جس سے ہم ان کے مشکور ہیں انہوں نے ایس ار ایس پی اور ایس ار ایس پی کے سی او شہزادہ مقصودالملک ، شہزادہ افتخار الدیں،خالد پر ویز ،انتظامیہ ، ٹی ایم اے دیگر اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اخر میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں اور شہزادہ خالد پر ویز نے خطاب کیا اور اپنی طرف سے ہر صورت میں ھمدردی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔