ایف آئی اے کی کاروائی ، چترال ٹائمز کا ہیکر گرفتار ، اخبار دوبارہ منیجمنٹ کی کنٹرول میں آگیا ہے۔
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کا پہلا اُردوو انگریزی آن لائن اخبار “چترال ٹائمز ڈاٹ کام “کے ہیکر کو ایف آئی اے کی ٹیم نے گرفتار کر دیا ہے ۔ ہیکر عمیر حیدر کا تعلق چترال شہر کے مقام گولدور سے ہے ۔ جس نے حال ہی میں بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد سے سافٹ وئیر انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ گذشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا ۔ اور آلات سمیت ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے ابتدائی طور پر اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔ تاہم مزید تفتیس جاری ہے ۔ جس سے مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔ ایف آئی اے کی سائبر کرائم انوسٹگیشن ٹیم کی قیادت ڈپٹی دائریکٹر طاہر اور انسپکٹر شہنشاہ کررہے تھے ۔ جنہوں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں آلات سمیت گرفتار کر لیا ۔ اخبار چترال ٹائمز کے چیف ایڈیٹر سیف الرحمن عزیز کے مطابق ہیکر گذشتہ کئی عرصے سے اخبار کو ہیک کرنے کی کوشش کرتا رہا ۔ لیکن گیارہ ستمبر کے بعد ہیکر نے سب سے پہلے ای میل اکاونٹ ہیک کی ہے ۔ جس کے بعد تمام سیکریسی پر دسترس حاصل کی ہے ۔ اور مکمل طور پر اخبار پر قبضہ جما لیا ۔ اور یوں انہوں نے اخبار پر اپنی مرضی کی خبریں اور غیر مناسب مواد شائع کرتا رہا۔ جس سے لاکھوں قارئین اخبار سے محروم ہو گئے ۔ اور خود اُنہیں شدید ذہنی ، مالی اور کاروباری نقصان پہنچا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیق کرنے کیلئے اُنہیں کئی اداروں کی مدد حاصل کرنی پڑی ، اور انتہائی پریشانی میں مبتلا رہے ۔ تاہم ایف آئی نے بالاخر ہیکرکو گرفتار کرکے اُس سے اقبال جرم کروا لیاہے ۔ اور اُن سے جملہ آلات و مواد حاصل ہو چکے ہیں ۔ جو اخبار کو ہیک کرنے میں استعمال ہوتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ ہیکر اکیلا نہیں ہے ۔ اسے کسی نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کیا ہو ۔تاہم ہیکر نے بہت جرم کا ارتکاب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیک شدہ اخبار کو سماج دُشمن سرگرمیوں ، فرقہ واریت ، مذہبی منافرت اور ملکی سا لمیت کے خلاف بھی استعمال کرنے کے امکانات تھے ۔ جس سے اخبار کے منجمنٹ کے جانی خطرات کے علاوہ چترالی معاشرے کو بہت بڑے پیمانے پر نقصانات پہنچنے کے شدید خطرات تھے ۔ لیکن شکر ہے ۔ کسی بڑے سانحے سے پہلے ملزم گرفتار ہوا ۔ اس میں ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔ واضح رہے ۔ کہ چترال ٹائمز ڈاٹ کام چترال کا سب سے پُرانا آن لائن اخبار ہے ۔ جس کی پوری دُنیا میں لاکھوں قارئین ہیں ۔ اور اخبار ہیک ہونے کے بعد قارئین کو انتہائی مشکلات کا سامنا تھا ۔ اب اگرچہ اخبار بحال ہو چکا ہے ۔ پھر بھی اس کی اصل حالت میں لانے کیلئے وقت درکار ہے ۔تاہم اب اخبار چترال ٹائمز کے منیجمنٹ کی مکمل کنٹرول میں آچکا ہے ۔