
ایس ای پیسکوہفتہ 5 اکتوبرکوچترال میں کھلی کچہری منعقد کرینگے ہرخاص وعام کوشرکت کی دعوت
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)سپرنٹنڈ نگ انجینئر (ایس ای ) پیسکو (واپڈا) سوات سرکل انجینئرخالدخان سرکاری دورے پر چترال پہنچ رہے ہیں، پیسکو زرائع کے مطابق ایس ای ہفتہ 5 اکتوبرکودن 11 بجے واپڈا ریسٹ ہاوس دنین چترال میں کھلی کچہری منعقد کریں گے . جہاںچترال میں بجلی سے متعلق مسائل سنیںگے. اور موقع پر احکامات بھی جاری کریںگے . پیسکو چترال کے ذمہ داروںنے چترال کے صارفین بجلی اورخاص و عام کو زیادہ سے زیادہ اس کھلی کچہری میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ ان کے مسائل کا ازالہ کیا جاسکے.