اگلے ماہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دوبارہ سروے شروع کیا جا رہا ہے،فیصل کریم کنڈی، لٹکوہ یوسی کو ریلیف پروگرام میں شامل کرنے پر شکریہ۔ سلیم خان
اگلے ماہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دوبارہ سروے شروع کیا جا رہا ہے،فیصل کریم کنڈی، لٹکوہ یوسی کو ریلیف پروگرام میں شامل کرنے پر شکریہ۔ سلیم خان
اسلام آباد ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فیصل کریم کنڈی سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران سابق صوبائی وزیر سلیم خان نے ان کا شکریہ ادا کہ چترال لویر اور اپر کے سیلاب سے متاثرہ تقریباً 20 ہزار خاندانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وساطت سے 25000 فی خاندان ریلیف پیکج کے طور پر ملے ہیں سلیم خان نے مذید کہا کہ کچھ علاقوں میں سیلاب متاثرین کا نام اس لسٹ میں نہیں آیا ہے ان کو بھی شامل کرکے ریلیف پیکج دیا جائے۔ فیصل کنڈی نے یہ یقین دہانی کی کہ ڈپٹی کمشنر لویر اور اپر کی طرف سے جو لسٹیں ہمیں ملیں گے ان سب کو ریلیف پیکج میں شامل کیا جائے گا۔ سلیم خان نے فیصل کنڈی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ان کے درخواست پر لٹکوہ یو سی کو بعد میں پروگرام میں شامل کیا گیا جس کی وجہ سے تقریباً 1000 خاندانوں کو ریلیف پیکج مل گئے جو کہ پہلے فیز میں شامل نہیں تھے۔ فیصل کنڈی نے یہ بھی یقین دہانی کی کہ ایک ماہ بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دوبارہ سروے کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت مزید غریب خاندانوں کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔