Chitral Times

Jul 17, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اگر مغرب انتہائی ڈھٹائی سے اسرائیل کو اسلحہ اور ڈالر دے رہی تو پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک کوفلسطین کی مدد کرنے میں ہچکچانے اور شرمانے کی وجہ کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا چترال میں ورکزکنونشن سے خطاب

شیئر کریں:

اگر مغرب انتہائی ڈھٹائی سے اسرائیل کو اسلحہ اور ڈالر دے رہی تو پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک کوفلسطین کی مدد کرنے میں ہچکچانے اور شرمانے کی وجہ کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا چترال میں ورکزکنونشن سے خطاب

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ اگر اس وقت جماعت اسلامی کی حکومت ہوتی تو بخدا فلسطین کو یوں جلتا ہوا نہ دیکھتے جبکہ ہمارے حکمران اس حساس ترین مسئلے پر مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہیں جبکہ صیہونی قوتیں اب گریٹر اسرائیل کے نقشے میں رنگ بھرنے کے لئے ایڑی چوٹی لگارہی ہے جن کا اگلا ہدف عرب ممالک اور پھر پاکستان ہوگا اگر مغرب انتہائی ڈھٹائی سے اسرائیل کو اسلحہ اور ڈالر دے رہی تو پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک کو اس میں ہچکچانے اور شرمانے کی وجہ کیا ہے۔ بدھ کے روز المرکز اسلامی میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ غوری، شاہین اور طرح طرح کے نام کے میزائل کیا عجائب گھر میں رکھنے کے لئے بنائے گئے تھے جبکہ یہ وقت تمام سیاسی اور مسلکی اختلافات کو پس پشت ڈال کر فلسطین کو بچانے کا ہے اور اس وقت فلسطین میں کربلا کا منظر دوبارہ زندہ ہوگیا ہے اور مغربی آقاؤں کی ایما پر اسرائیل نے بدترین بربریت اور ظلم وستم کا بازار گرم کررکھا ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کوپھلتا پھولتا، خوشحال، کلین اینڈ گرین دیکھنا چاہتے ہیں جہاں انسان انسان کی غلامی سے آزاد، ہر بچہ کے لئے کوالٹی ایجوکیشن، ہر یتم کی کفالت، وسائل کومنصفانہ تقسیم، قانون کی نظر میں سب برابر اور ہر انسان کو مفت علاج معالجے کی سہولیات میسر ہوں، تو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔ سراج الحق نے کہاکہ اگر جماعت اسلامی کی سیاست کا مرکز و محور اسمبلی میں ممبری کا حصول ہونے تک محدود ہوتا تو آسان بات تھی مگر جماعت اسلامی ایک دینی اور انقلابی تحریک کا نام ہے اور انبیاء کا وارث جماعت ہے جو کہ نسلوں کو بچانا چاہتی ہے اور پوری امت کو امت واحدہ بنانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تعداد کے لحاظ سے کم اور اسمبلیوں میں اس کی نمائندگی بہت ہی محدود ہے لیکن یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جماعت اسلامی اپنی کم تعداد کے باوجود اثرو نفوذ میں سب سے آگے ہے جس کی شہادت یورپی سفیر وں سے لے کر امریکہ کے سنیٹروں تک نے دی ہے جنہوں نے اس بات کابرملا اعتراف کیا کہ انہیں اس ملک میں اگر کسی سے ڈر ہے تو وہ صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے جس کے پاس ایک مکمل اور پرفیکٹ نظام موجود ہے۔ سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اس بار بھی امت مسلمہ کی اتحاد ویگانگت کی ضرورت کے وقت تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا کرکے قومی فسلطین کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ اس کی ذیلی تنظیمیں ضلعوں کی سطح پر پھیلانے کی ضرورت ہے اوریہ کام ضلعی سطح پر بھی جماعت اسلامی کے کارکن ہی سرانجام دے سکتے ہیں۔

 

انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ اگلے جمعۃ المبار ک کے دن قومی سطح پر فلسطینی بھائیوں کے لئے مالی امداد جمع کی جائے گی جس میں سب بڑھ چڑھ کر حصہ لے لیں۔ اس سے قبل سابق ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ، سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، امیر جماعت اسلامی لویر چترال مولانا جمشید احمد اور ڈپٹی قیم صوبہ مولانا ہدایت اللہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں جے یو آئی، پی پی پی، مسلم لیگ (ن)، اے این پی اور پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر سراج الحق نے ان کو خوش آمدید کہااور انہیں ہار پہنایا۔

chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 1

chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 23 chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 22 chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 20 chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 19 chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 16 chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 15 chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 13 chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 12 chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 11 chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 10 chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 9 chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 7 chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 6 chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 5 chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 4 chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 3 chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 2

chitraltimes amir jamat islami sirajul haq visit chitral addresses workers convention 8


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
80410