اپیل برائے امداد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔محمد اسماعیل سین لشٹ
چترال ( نورآفضل سے) چترال ٹاؤن کے نواحی گاؤں سین لشٹ سے تعلق رکھنے والے محمد اسماعیل نے تمام مخیر حضرات سے مالی معاونت کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنے سات سالہ بیٹا کا علاج کراسکے جوکہ دو ٹانگوں سے معذور ہے لیکن علاج کے ذریعے ان کی بحالی ممکن ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں ان کی علاج کا تخمینہ 16لاکھ روپے لگایا گیا ہے جوکہ ان کی استطاعت سے باہر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بدن کے دوسرے حصوں کے لحاظ سے صحت مند ہے لیکن ٹانگوں میں پیدائشی بیماری کی وجہ سے وہ معذور ہوگئے ہیں۔