Chitral Times

Nov 10, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں اور اُنہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ۔ صوبے سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کا مشترکہ ہدف اور فریضہ ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 

Posted on
شیئر کریں:

اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں اور اُنہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ۔ صوبے سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کا مشترکہ ہدف اور فریضہ ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے صوبے سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں اور اُنہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ۔ صوبے سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کا مشترکہ ہدف اور فریضہ ہے جس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ پولیو مہمات کا بائیکاٹ کرنے سے ہمارے ہی بچوں کا نقصان ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے جمعرات کے روز پشاور میں انسداد پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے نامساعد حالات میں انسداد پولیو مہمات چلانے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں انسداد پولیو مہمات چلانا کسی جہاد سے کم نہیں ہے ۔

 

ان مہمات میں ہمارے پولیو ورکرز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے جوانوں نے قربانیاں دی ہیں۔ ہم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور اس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے گزارش کی کہ کسی بھی علاقے میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے پولیو مہمات کا بائیکاٹ نہ کریںاور اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر اُنہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، ہم یہ ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔جن علاقوں میں سہولیات کی کمی ہے ، ہم اُسے دور کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیاکہ آنے والی انسداد پولیو مہم میں اُن علاقوں کو ٹارگٹ کیا جائے گا جو مختلف وجوہات کی بناءپر رہ گئے ہیں۔ اُنہوںنے اس موقع پر پولیو کے خاتمے کیلئے علماء، والدین ، سول سوسائٹی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے کردار کو خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ ہم مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ہی صوبے کو پولیو وائرس سے پاک کر سکتے ہیں۔

 

 

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے انسداد پولیو مہم کےلئے گراں قدر خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ نے ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مہینے کی 28 تاریخ سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا بھی اجراءکردیا۔ اس مہم کے تحت صوبہ بھر میں 72 لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے 40ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ان ٹیموں کی سکیورٹی پر 45 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

 

chitraltimes world polio day and cm kp ali amin addressing distributing cert and polio drop 2 chitraltimes world polio day and cm kp ali amin addressing distributing cert and polio drop 3

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
94735