اپر چترال کے مختلف یوسیز کے لئے کل 367.000 میٹرک ٹن گندم بھیج دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمدعرفان الدین
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعرفان الدین نے کہاہے کہ اپر چترال کے مختلف یوسیز کے لئے کل 367.000 میٹرک ٹن گندم بھیج دی گئی۔گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین بونی جنالی کوچ میں قائم گندم ڈسٹریبیوشن پوائنٹ کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے اپر چترال کے مختلف یوسیز کے لئے گندم کے ترسیل کے نظام کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان اور ظفر عالم ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اپر چترال کے مختلف یوسیز کے لئے کل 367.000 میٹرک ٹن گندم بھیج دی گئی جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
1.یوسی یارخون65.000 میٹرک ٹن
2.یوسی لاسپور 40.000 میٹرک ٹن
3.یوسی تورکہو18.000 میٹرک ٹن
4.یوسی ریچ 20.000میٹرک ٹن
5.یوسی کھوت4.000میٹرک ٹن
6.یوسی موڑکہو 61.000 میٹرک ٹن
7.یوسی مستوج 65.000 میٹرک ٹن
8.کوراغ 25.000 میٹرک ٹن
9. ریشن 31.000میڑک ٹن
10. بونی 38.000 میٹرک ٹن
رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اپرچترال انتظامیہ کے افسران کا مختلف بازاروں کا دورہ
اپرچترا ل ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی حکومت خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے بونی ودیگر بازار کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بونی بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر عملدرامد یقینی بنانے کی سختی سے ہدایات کیں۔انھوں نے پولٹری ڈیلرز، جنرل سٹور ، بیکری شاپس ، سبزی فروشوں اور قصائیوں کے دکانوں کا معائنہ کیا ،
دوران چیکینگ ناقص صفائی پر متعدد دکانداروں کو سخت ترین وارننگ ایشو کئے اور بونی بازار میں فٹ پاتھ اور سڑک کے کنارے پر تمام عارضی تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کیلئے سختی سے ہدایات جاری کیں۔
اسی طرح ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیلم اللہ نائب تحصیلدار تورکہو نے اج علاقہ کوشٹ اور اس سے متصل علاقوں میں کاروباری مراکز کا دورہ کیا ۔
نائب تحصیلدار نے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے چیک کئے اور ان کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر محکمہ فوڈ اپر چترال کے فیلڈ سٹاف ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال ظفر عالم کی نگرانی میں بڑی تعداد میں ذائد المیعاد اشیاء خوردونوش تلف کئے۔