Chitral Times

Mar 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے ضلعی ہیڈکوارٹر بونی میں 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال کے ضلعی ہیڈکوارٹر بونی میں 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

تحریر ؛ خلیل الرحمٰن بونی

 

اپر چترال کے ضلعی ہیڈکوارٹر بونی میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ علاقے میں روزانہ 18 سے 20 گھنٹے تک بجلی غائب رہنے کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو چکے ہیں۔ سخت سردی میں بجلی کی عدم دستیابی سے مقامی لوگوں کے ساتھ باہر سے آنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ جب کہ اس مشکل میں عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے بجائے ہمارے سیاسی کارکناں شکریہ شہباز شریف اور شکریہ گنڈاپور کرتے نہیں تھکتے۔

 

جوں ہی رمضان کا چاند نظر آیا ہے لگتا ہے بجلی بھی عبادت میں مصروف ہوگیا ہے۔ سحری، افطاری اور تراویح ہر وقت غائب رہ کر صبر کا حقیقی درس دیتی ہے۔ بونی اور اس کے گرد و نواح میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے ہے۔ ہیٹر، پانی گرم کرنے کے آلات اور دیگر برقی سہولیات لوڈشیڈنگ کے باعث بیکار ہیں۔ ہسپتال، اسکولوں، دفاتر اور کاروباری مراکز میں بھی اس بحران نے زندگی مفلوج کر دی ہے۔

 

ایک طرف طویل لوڈشیڈنگ ہے تو دوسری طرف واپڈا کے ریٹس پر آسمان کو چھوتے ہوئے بلز۔ ہم سو فیصد ریکوری کے ساتھ مہنگے داموں بجلی کے بل بھر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بجلی ناپید رہتی ہے۔

 

ہم محترمہ ڈپٹی اسپیکر ثریہ بی بی، ایم این اے عبد اللطیف صاحب اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ رمضان کےاس مقدس مہینے میں اس ناروا لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف دیں۔ اگر آپ اس مسئلے کا حل نکالیں تو روزے دار اس مقدس مہینے میں آپ کے لیے دعا گو ہوں گے ۔

 

 

chitraltimes khalilur rehman booni 1

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99812