
اپر چترال کی ایک اور ہونہار بیٹی کریمہ شہزاد کا اعزاز
اپر چترال کی ایک اور ہونہار بیٹی کریمہ شہزاد کا اعزاز
اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) اپر چترال کے گاؤں پاردن یارخون سے تعلق رکھنے والی انتہائی قابل طالبہ کریمہ شہزاد نے اپنی ایم فل کی تھیسِس کا کامیابی سے دفاع کیا. انھوں نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے میتھمیٹکل فزکس (Mathematical Physics)
کی فیلڈ میں اپنی تھیسس، بعنوان (Simulating Binary Black Hole Mergers by Using the Einstein Toolkit)
کے وایوا (viva) کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے 90 میں سے 88.5 نمبر لیے، اور مجموعی طور پر اے گریڈ سے یہ کامیابی حاصل کی. کریمہ شہزاد اپنے علاقے اور گاؤں کی پہلی طالبہ ہیں جنہوں نے علم ریاضی میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی.
کریمہ حال ہی میں آغا خان گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ میں ریاضی کی لیکچرار کے طور پر بھی تعینات ہوئی ہیں، یہی وہ ادارہ ہے، جہاں سے انہوں اپنی ابتدائی و ثانوی تعلیم حاصل کی. بعد ازاں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال سے بی-ایس سی، اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم ایس سی ریاضی کے بعد اسی یونیورسٹی سے ہی ایم فل کی تعلیم بھی مکمل کی.اور اگے پی ایچ ڈی کا ارادہ رکھتی ہیں۔
وہ سابق پرنسپل اے کے ای ایس شہزادہ عجم (مرحوم) کی صاحبزادی، الواعظ شہزادہ فضل الرحمن، شہزادہ بہرام، سید ارشاد مرتضیٰ، شہزادہ ایوب، سید سجاد علی شاہ و دیگر کی چھوٹی بہن ہیں.
چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مدد ومہربانی، والدین، اساتذہ اور بہن بھائیوں نیک کی دعاؤں اور محنت کے ساتھ ساتھ، خود بھی انتہائی لگن و دلچسپی سے دن رات پڑھائی کرنے اور اپنے مستقبل کے لئے خاص سمت مقرر کرکے، اُس پر محنت سے کام کرنے کا نتیجہ قرار دیا ہے. کریمہ شہزادمستقبل میں اسی فیلڈ میں پی ایچ ڈی کرنے کی خواہشمند ہیں.۔