Chitral Times

Apr 29, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کا ایک اور سپوت وطن عزیز پر قربان، فوجی اعزاز کے ساتھ میراگرام نمبر۲ میں سپرد خاک

شیئر کریں:

اپر چترال کا ایک اور سپوت وطن عزیز پر قربان، فوجی اعزاز کے ساتھ میراگرام نمبر۲ میں سپرد خاک

 

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپرچترال کے میراگرام نمبر 2 گاوں سے تعلق رکھنے والا نوجوان سپاہی حمید حسین  وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا ،فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک ،  شہید جوان کا تعلق چترال سکاوٹس کی 145 وِنگ سے تھا اور وہ آئی بی پوسٹ پر فرائض انجام دے رہے تھے کہ افعان سائیڈ سے شرپسندوں کی سنائپر فائر سے گزشتہ دن شہید ہوگئےتھے

 

شہید سپاہی حمید حسین کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میراگرام نمبر 2 میں ادا کی گئی۔  نماز جناز ہ میں وِنگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر مقصود عارف سمیت دیگر افسران اور جوانوں کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال معظم خان بنگش اور کثیر تعداد میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیں۔، چترال سکاوٹس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔

 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شہید کے لواحقین سے ملاقات کی اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے دعائے تعزیت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شہید کے ورثا کو ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

 

chitraltimes cs shaheed hamid hussain meragram no2

chitraltimes chitral scouts sepoy shaheed hamid hussain let to rest with honoured 3

chitraltimes chitral scouts sepoy shaheed hamid hussain let to rest with honoured 4

chitraltimes chitral scouts sepoy shaheed hamid hussain let to rest with honoured 5

 

chitraltimes chitral scouts sepoy shaheed hamid hussain let to rest with honoured 1

chitraltimes chitral scouts sepoy shaheed hamid hussain let to rest with honoured 6

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101148