
اپر چترال میں ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق اگاہی کا عالمی ہفتہ کیٹگری ڈی ہسپتال بونی میں منایا گیا
اپر چترال میں ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق اگاہی کا عالمی ہفتہ کیٹگری ڈی ہسپتال بونی میں منایا گیا
اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال میں ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق اگاہی کا عالمی ہفتہ کیٹگری ڈی ہسپتال بونی میں منایا گیا۔ اس اہم پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔ پروگرام میں کیٹگری ڈی ہسپتال کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ، ڈاکٹرز، عوامی نمائندے اور کثیر تعداد میں نرسسز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر متعلقہ عملے نے شرکت کی۔ پروگرام میں بچے کے لئے ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق تفصیلی لیکچر دی گئی۔ پروگرام سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ بچے کی پیدائش سے لیکر چھ ماہ تک بچے کو ماں کی دودھ پلانی چاہئے۔ بچے کو چھ ماہ کی عمر سے اضافی خوراک شروع کرنا چاہیے کیونکہ چھ ماہ کے بعد بچے کی اچھی نشونما کے لئے ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ بچے کو اضافی خوراک کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ پروگرام سے ڈاکٹر فرمان ولی میڈیکل سپرینٹنڈنٹ اور ڈی ایم او ڈاکٹر ظہرہ نے بھی خطاب کیا اور ماں کے دودھ کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی، آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کیا اور اس اہم پروگرام کے انعقاد پر متعلقہ محکمے کے کردار کو سراہا۔