Chitral Times

May 22, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں سب رجسٹرار کی عدم تعیناتی، عوام شدید مشکلات کا شکار، دادرسی کی اپیل

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال میں سب رجسٹرار کی عدم تعیناتی، عوام شدید مشکلات کا شکار، دادرسی کی اپیل

اپرچترال (رپورٹ شہزاد احمد شہزاد) ضلع اپر چترال میں تاحال سب رجسٹرار کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے قانونی و رجسٹریشن سے متعلقہ امور کے لیے دور دراز علاقوں سے ہیڈکوارٹر بونی آنا پڑتا ہے، لیکن سب رجسٹرار کی عدم موجودگی کی وجہ سے اکثر انہیں مایوس واپس جانا پڑتا ہے۔

 

عوامی نمائندوں اور مقامی لوگوں کے مطابق نہ صرف ان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ سفر اور رہائش کے اخراجات کی مد میں بھی انہیں مالی طور پر نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اپر چترال میں سب رجسٹرار کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تو نہ صرف عوام کے مسائل کم ہوں گے بلکہ حکومت کو رجسٹریشن فیس اور اسٹامپ ڈیوٹی کی صورت میں خاطر خواہ ریونیو بھی حاصل ہوگا۔

 

عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اپر چترال میں سب رجسٹرار تعینات کیا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولت میسر آسکے اور قانونی امور بروقت انجام دیے جا سکیں

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
102206