Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا لوڈشیڈنگ اور بندش کے خلاف اہالیان موڑکھو کا اہم اجلاس۔ انتظامیہ کو دس دن کی ڈیٹ لائن 

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال میں بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا لوڈشیڈنگ اور بندش کے خلاف اہالیان موڑکھو کا اہم اجلاس۔ انتظامیہ کو دس دن کی ڈیٹ لائن

اپر چترال (جمشیداحمد)اپر چترال میں بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا لوڈشیڈنگ اور بندش کے خلاف اہالیاں موڑکھو کا ایک اہم اجلاس پیر کے دن ہیڈکواٹر وریجون موڑکھو میں منعقدہوا۔ اجلاس میں اہالیان موڑکھو ، عمائیدیں علاقہ ، تمام سیاسی پارٹیز سے تعلق رکھنے والے اراکین کونسلرز وی سی چیرمنز اور مختلف مکاتب افراد کی کثیر تعداد شرکت کی ۔

 

اجلاس کی صدارت سابق چیرمین یونین کونسل موڑکھو حاجی حسین شاہ نے کی ۔ اجلاس کا باقاعدہ اغاز قاضی حبیب علی کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد وی سی نائب چیر مین گھت وریجون سلطان حسین شاہ نے اجلاس کے حوالے سے ابتدائی کلمات پیش کی مقررین ایک ہی ایجنڈا یعنی اپر چترال موڑکھو تورکھو اور کوہ یو سی میں بجلی کی غیر اغلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ اور بندش کے خلاف انتہائی افسوس اور برہمی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ وافر مقدار میں بجلی ہونے کے باوجود غیر اغلانیہ ناروالوڈ شیڈنگ اور بجلی کی بندشن عوام پر سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کا ناقص نظام ناقص ڈسٹری بیوشن لائن بار بار لائن کی خرابی فنڈ میسر ہونے کے باوجود لائن کی مرمت نہ کرنا ادارے کی طرف سے مختلف حلیہ بہانا بنا کر علاقے میں ناروالوڈ شیڈنگ کرنا بجلی حکام بالخصوص متعلقہ حکام کی ہمیشہ عفلت اور لاپرواہی اسٹاف کی کمی اور مین لائن کی کوہ اریریا میں ناقص تار اور ناقص میڑریل لائن میں نصب کرنے کی وجہ سے بجلی کی بار بار بند ہونا صارفین کے لیے درد سر بن چکا ہے جسے عوام کسی بھی صورت برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جو اپر چترال کے عوام پر سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔

 

انہوں نے فوری طور پر مسلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا اور مزید دس دن کی ڈیٹ لائن دی مسلہ حل نہ ہونے کی صورت میں پوری عوام عورتوں بچوں سمت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر زمہ داری بجلی حکام اور متعلقہ ادارے پر عائد ہوگی۔مقرریں میں وی سی نائب چیرمین سلطان حسین شاہ وی سی چیرمین سہت شیر حبیب مولانا جعفر سماجی شخصیت مبارک حسین شاہ سابق کونسلر ناصر الدین سابق کونسلر رحمت اللہ سماجی شخصیت شیر حسین سماجی شخصیت امین الرحمن سماجی شخصیت حسین علی خان صوبیدار عبدالرازق و دیگر نے خطاب کیا۔

 

اخر میں صدر اجلاس سابق چیرمین حاجی حسیں شاہ نے خطاب کیا اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی سخت مذمت کی اور مسلہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا اور سیاسی نمایندہ گاں کو بھی اس اہم عوامی مسلے کو حل کروانے کا مطالبہ کیا اس کے علاوہ تحصیل موڑکھو کے نام پر منظور دفاتر کو ہیڈکواٹر موڑکھو میں فعال کرنے اور موڑکھو کے لیے تعینات افسراں کو وریجون ہی میں رہ کر اپنے فرائیض انجام دینے کا بھرپور مطالبہ کیا۔اخر میں دستخطی قرارداد بھی منظور کرائی اور متعلقہ حکام کو بھجدی گئی۔

 

chitral upper meeting on loadsheeding warijun 2

chitral upper meeting on loadsheeding warijun 1

 

chitral upper meeting on loadsheeding warijun 5

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
98518