اپر چترال میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کی خاتمہ کے لئے انتظامیہ کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن، تحریک حقوق عوام اپر چترال
اپر چترال میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کی خاتمہ کے لئے انتظامیہ کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن، تحریک حقوق عوام اپر چترال
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تحریک حقوق عوام اپر چترال کی کال پر آج پیر کے دن تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندہ گان،وکلا اور تجار برادری کے نمائندوں کا ایک مشترکہ اجلاس بسلسلہ حالیہ لوڈ شیڈنگ بونی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر تحریک حقوق عوام اپر مختار احمد نے کی۔تلاوت کلام پاک کے بعد معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد پرویز لال ایجنڈا پیش کیا اس ایجنڈے کی رو حالیہ دنوں میں بدترین اور طویل لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ موزون موسم اور پانی کے فروانی کے باوجود طویل ترین لوڈ شیڈنگ سمجھ سے باہر ہے ساتھ ناقابل برداشت بلینگ سے بھی عوام پریشان ہے۔صارفین پیڈو کے ہیں اور بلینگ پیسکو کے حساب سے لیا جاتا ہے جو سراسر نا انصافی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا دو سال قبل ریشن ٹو بونی ایکسپریس لائن بچھانے پر پیڈو اور معتبرات کے مابین اتفاق ہوا تھا لیکن تا حال اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔اجلاس سے سینئر قانون دان محمد نواب ایڈوکیٹ،قاضی ممتاز ایڈوکیٹ،سابق تحصیل ناظم شمس الرحمن لال، پی پی پی کے صوبائی رہنما سردارحسین،چیرمین ویلج کونسل بونی 2 انور ولی خان ،سینئر سیاسی و سماجی شخصیت شاہ وزیر لال، رحمت سلام لال،سابق ناظم کشافت یونس ،صدر اجلاس مختار احمد لال و دیگر نے خطاب کیا ۔
آخر میں متفقہ قرار داد کے ذریعے انتظامیہ کو ایک ہفتے تک کی ڈیڈ لائن دیدی گئی۔ایک ہفتے تک لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے اور دیگرمسائل حل نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ میٹنگ بلا کر اگلا لایحہ عمل مرتب کیا جا ئے گا ، جس میں جلسے ،جلوس اور احتجاج پر بھی غور کیا جائیگا۔