Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں آل پرائمری سکول ٹیچر ایسوسی ایشن (اپٹا )کی ہڑتال پانچ ویں روز میں داخل ،طلباء و طالبات کی پڑھائی بری طرح متاثر۔ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے ہڑتال جاری رہے گا ۔ چیرمین سپریم کونسل عثمان 

شیئر کریں:

اپر چترال میں آل پرائمری سکول ٹیچر ایسوسی ایشن (اپٹا )کی ہڑتال پانچ ویں روز میں داخل ،طلباء و طالبات کی پڑھائی بری طرح متاثر۔ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے ہڑتال جاری رہے گا ۔ چیرمین سپریم کونسل عثمان

 

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپٹا اپر چترال کے مرد و خواتین اساتذہ گزاشتہ 5 نوامبر سے ہڑتال پر ہیں۔ہڑتال کی وجہ سے اپر چترال میں گوارنمنٹ پرائمری بوائز اور گرلز سکول بند ہیں۔ طلباء و طالبات کی پڑھائی بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔اج اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اپر چترال کے اکثریتی مرد و خواتین اساتذہ کا بونی میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں موڑکھؤ تورکھو اور مستوج سے اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس اجلاس کی صدارت اپٹا کے سابق صدر نورزمان خان اور مہمان خصوصی چیرمین اگیگا قاری احمد علی تھے۔اجلاس میں مقررین اساتذہ جن میں (خواتین بھی شامل تھی) نے صوبائی حکومت کی طرف سے اساتذہ کے مسائل کو نظر انداز کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کی کہ ایک طرف سرکار اپنی عیاشیوں پر حکومتی خزانہ اڑا رہی ہے دوسری طرف معمارانِ قوم کی جائز اور قانونی مطالبات پر توجہ دینے کے بجائے ڈارنے دھمکانے اور ملازمت سے معطلی جیسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنےکی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔

 

مقررین نے کہا کہ ہمارے مطالبات کوئی ناجائز اور غیر قانونی نہیں ہم اپنے جائز حقوق کے حصول کے خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے حکومت کسی خام خیالی میں نہ رہے کہ ہم کوئی ڈرنے والے ہیں یا اپنی جائز موقف سے دستبردار ہونے والے ایسے ہر گز نہیں۔اپٹا کی صوبائی قیادت کے ہر فیصلے پر ہم عمل پیرا ہیں اور اپٹا کی صوبائی قیادت ہمارے حقوق کی جنگ احسن طریقے سے لڑ رہی ہے ہم ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اگر مطالبات تسلیم کرنے میں پس و پیش کی گئی تو یہ احتجاج چوک اور دفترات تک بھی پہنچ سکتا ہے اس کے علاوه بچوں کے والدین اور سکول کے بچے خود بھی باہر نکل سکتے ہیں۔کیونکہ ان کے تعلیم حکومتی نا اہلی پر اساتذہ کی ہڑتال کے دوران بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔مہمان خصوصی چیرمین اگیگا قاری احمد علی نے اپنے خطاب میں اپنی تنظیم کی طرف سے اپٹا کی ہڑتال کی ایک بار پھر بھر حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ کے جائز اور قانونی حقوق آپ کو نہیں ملتے اگیگا آپ کے ساتھ شانہ بہ شانہ موجود ہو گا۔

 

انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر اگیگا جس طرح کا بھی حکم دینگے ہم اس کی پاسداری کرتے ہوئے اپٹا کے ساتھ کھڑے رہینگے۔صدر اجلاس سابق صدر اپٹا نورزمان خان نے واشگاف الفاظ میں صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپٹا کی اصولی اور جائز مطالبات کو نظر انداز کرکے انہیں ذہنی اذیت سے دوچار کرنے کا انجام خوشگوار نہیں ہوگا۔ یہ جد و جہد چار دیواری سے نکل کر جب سڑکوں اور دفترات تک پہنچے گا تو اس کو روکنا حکومت کے لیےمشکل نہیں بلکہ ناممکن ہو گا لہذا معمارانِ قوم کی عزت و عظمت کا خیال رکھتے ہوئے مطالبات فوری منظور کی جائے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم سے ڈی سی تک سب انہی پرائمری اساتذہ کےتعلیم و تربیت سے بڑے بڑے کرسیوں پر براجماں ہیں۔ پرائمری سکول اساتذہ کو ذہنی پریشانیوں سے نکالنے کے لیے ان کے جائز مطالبات فوری حل کی جائے۔ آخر میں چیرمین سپریم کونسل اپٹا اپر عثمان نے اعلان کیا کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے اور صوبائی قیادت کی طرف ہدایت نہیں ملتی احتجاج جاری رہیگا۔

 

 

 

chitraltimes ptc teachers protest upper chitral 2 chitraltimes ptc teachers protest upper chitral 4 chitraltimes ptc teachers protest upper chitral 5 chitraltimes ptc teachers protest upper chitral 6 chitraltimes ptc teachers protest upper chitral 7 chitraltimes ptc teachers protest upper chitral 8 chitraltimes ptc teachers protest upper chitral 9 chitraltimes ptc teachers protest upper chitral 10 chitraltimes ptc teachers protest upper chitral 11 chitraltimes ptc teachers protest upper chitral 1

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95304