اپر چترال بونی میں پیراگلائڈنگ مقابلوں کا انعقاد، مقابلے میں ظہیرالدین نے پہلی، معتصیم باللہ نے دوسری اور پرنس ثناءاللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی
اپر چترال بونی میں پیراگلائڈنگ مقابلوں کا انعقاد، مقابلے میں ظہیرالدین نے پہلی، معتصیم باللہ نے دوسری اور پرنس ثناءاللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں پیراگلائڈنگ مقابلوں کا انعقاد ہوا اس موقع پر اپر چترال کے علاوہ لوئر چترال اور دیر سے بھی پیراگلائیڈرز نے شرکت کی۔
فلائینگ فار پیس کے عنوان سے منعقدہ یہ ایونٹ ضلعی انتظامیہ اپر چترال، ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیس اپر چترال اور الکریم ویلفیئر سوسائیٹی کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
ایونٹ میں دو مختلف کیٹیگری کے مقابلے ہوئے جن میں پہلا فلائینگ بارہ فٹ بلندی پر مشہور زائنی پاس سے پیراگلائیڈرز نے اڑان بھری اور تیس سے چالیس منٹ تک فضاؤں میں چکر لگانے کے بعد گہلی اسٹیڈیم میں باری باری اترنے لگے۔
اس کے بعد دوسری کیٹیگری میں قاقلشٹ سے گہلی تک فلائینگ کی گئی۔
مقابلے میں کل 15 پیراگلائیڈرز پائلٹوں نے حصہ لیا ایکوریسی لینڈنگ کمپٹیشن میں لوئر دیر کے پرنس ثنا اللہ نے پہلی پوزیشن، فاروق حسین نے دوسری پوزیشن اور ظہیرالدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جبکہ high Altitudeمقابلے میں ظہیرالدین نے پہلی ، معتصیم باللہ نے دوسری اور پرنس ثناءاللہ نے تیسری پوزیشن اپنے اپنے نام کر لی۔
اس پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر اپر چترال معظم شاہ بنگش جبکہ صدر پروگرام پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بونی پروفیسر محمد کریم خان تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال
محمد عتیق شاہ، چترال سکاؤٹس 144 ونگ کے میجر ارسلان، الکریم ویلفیئر سوسائیٹی کے منیجر صلاح الدین سمیت بڑی تعداد میں سماجی و سیاسی شخصیات اور تماشائیوں نے شرکت کی۔