Chitral Times

Jan 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال انتظامیہ کی کاروائی، بھاری تعداد میں مردہ چکن تحویل میں لیکر تلف کردیاگیا

شیئر کریں:

اپر چترال انتظامیہ کی کاروائی، بھاری تعداد میں مردہ چکن تحویل میں لیکر تلف کردیاگیا

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر آفس اپر چترال کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بدھ کے روز لیویز چیک پوسٹ شچر میں نائب صوبیدار شمس الرحمن کی سربراہی میں اپر چترال جانے والی ایک فلائنگ کوچ گاڑی سے بھاری تعداد میں مردہ چکن اتار دئے۔ شچر چیک پوسٹ میں موجود لیویز فورس کی یہ دوسری بڑی کاروائی ہے۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے بھاری تعداد میں مردہ چکن تحویل سرکار کرکے تلف کئے تھے۔

اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے موقع پر پہنچ کر ضبط شدہ تمام مردہ چکن تحویل سرکار کرنے کے بعد اسےباقاعدہ طور پر تلف کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق ضلعی انتظامیہ اپر چترال عوام کے ساتھ ناانصافی اور اخلاقی اصولوں کے منافی کاموں کو ہر صورت برداشت نہیں کریگی۔ اس موقع پر عوام سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ اس طرح کے غیر اخلاقی اور غیر قانونی کاموں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو بروقت اطلاع دیں تاکہ فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

chitraltimes upper chitral administration seazed chiken 4 chitraltimes upper chitral administration seazed chiken 5 chitraltimes upper chitral administration seazed chiken 6

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83999