اپر چترال انتظامیہ کا مردہ چکن سپلائی اور ان کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری، پولٹری شاپ سے مردہ چکن تحویل میں لیکر دکان سیل کردی گئی،
اپر چترال انتظامیہ کا مردہ چکن سپلائی اور ان کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری، پولٹری شاپ سے مردہ چکن تحویل میں لیکر دکان سیل کردی گئی،
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال انتظامیہ کی طرف سے مردہ چکن سپلائی اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری ہے، آج اپرچترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں ایک پولٹری شاپ سے کافی تعداد میں مردہ چکن تحویل سرکار کرکے تلف کردئے گئے اور دکان کو سیل کردیا گیا۔ اوردکاندار کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ تھانے کو مراسلہ جاری کی گئی۔ محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے آج ہیڈکوارٹر بونی میں کاروباری مراکز کا جائزہ لینے کے دوران ایک پولٹری فروش سے بھاری تعداد میں مردہ چکن اپنے تحویل میں لیکر مذکورہ پولٹری شاپ کو سیل کردیا اور مذکورہ دکاندار کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے نام مراسلہ جاری کردیا۔ حسب ضابطہ ایف،ائی،ار درج ہونے کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتطامیہ کی طرف سےایک پریس ریلیز کے زریعے
عوام الناس کو بھی اگاہ کیا گیا ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں مردہ چکن فروخت کرنے والوں کی تفصیل ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم اپر چترال کے نمبرز پر کال کرکے مہیا کریں تاکہ فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔