Chitral Times

Dec 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال ؛ ضلعی انتظامیہ اپرچترال کے زیراہتمام سنوغر میں کھلی کچہری کا انعقاد، علاقے کے عوام کی طرف سے مسائل کا انبار انتظامیہ کے سامنے رکھ دیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال ؛ ضلعی انتظامیہ اپرچترال کے زیراہتمام سنوغر میں کھلی کچہری کا انعقاد، علاقے کے عوام کی طرف سے مسائل کا انبارلگا دیا گیا

اپرچترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) اپرچترال کے ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام سنوغر مستوج میں کھلی کچہری حسیب الرحمن خان خلیل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کھلی کچہری میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور کثیر تعداد میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
کھلی کچہری میں عمائدین علاقہ نے علاقے کو درپیش مختلف مسائل اجاگر کرکےان کے فوری حل کے لئے ڈپٹی کمشنر اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے سامنے رکھ دیا گیا، جن میں قابل الذکر مسائل میں بنیادی ضروریات سرفہرست تھے۔

علاقے کے عمائدین نے مطالبہ کیا کہ سیلاب اور دریا کی کٹائی سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی پشتوں کا قیام عمل میں لایا جایا،اس کے علاوہ بونی سنوغر روڈ کی کشادگی و صفائی، پرواک سنوغر پل کی تعمیر میں تیزی، بجلی کے کھمبوں کی فراہمی ، گورنمنٹ ہائی سکول سنوغر میں کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب کی فراہمی، گورنمنٹ ہائی سکول سنوغر کے سکنڈ شفٹ کے اساتذہ کے تنخواہوں کے مسائل کا حل، بجلی کی لوڈشیڈنگ، سیلاب متاثرین کے مسائل کو حل کرنا ، بونی شندور روڈ پر تعمیراتی کام میں سست روی اور بندش، بازار چیکنگ اور ٹرانسپورٹ کرایہ ناموں پر عملدرآمد جیسے مسائل شامل تھے، ڈپٹی کمشنر نے بعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کی جبکہ بعض کے لئے

متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ذکر شدہ مسائل کے حل کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں پراگریس رپورٹ پیش کریں۔
اہالیان علاقہ نے سنوغر میں کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا شکریہ ادا کئے۔

 

 

chitraltimes dc upper chitral khulle kachehre sonoghur 1

chitraltimes dc upper chitral khulle kachehre sonoghur 4 chitraltimes dc upper chitral khulle kachehre sonoghur 3

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96011