
اپرچترال کے ہیڈ کواٹربونی بازار کے اسٹریٹ لائٹس ناکارہ، سرکاری خزانے کو لاکھوں کا نقصان،نوٹس لیا جائے
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے ہیڈ کواٹر بونی میں چند سال پہلے خطیر رقم خرچ کرکے سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کئے گئے تھے۔ بدقسمتی سے وہ چند دن بھی نہ چل سکے۔ مگر سرکاری خزانے سے ٹھیکہ دار کو خطیر رقم کی ادائیگی ہوئی ہے۔ علاقے کے عوام نے حکام بالا اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ ادارہ کو پابند کیاجائے کہ وہ ٹھیکہ دار سے مذکورہ سٹریٹ لائٹس کو درست کرائیں تاکہ عوام اس سے مستفید ہوسکیں۔
