اپرچترال کے تمام تعلیمی ادارے نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر۳ اگست تک بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر
اپرچترال کے تمام تعلیمی ادارے نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر۳ اگست تک بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر
چترال (نما یندہ چترال ٹائمز) اپر چترال میں حالیہ موسمی نامساعد حالات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے تمام تعلیمی ادارے یکم اگست سے تین اگست تک مذید بند رکھنے کے احکامات جاری کی ہے۔تفصیلات کے مطابق اپرچترال خصوصا حالیہ بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہے ، مختلف مقامات پر سیلاب انے سے نقصانات کے ساتھ سڑکیں بھی بند ہیں، اور مذید بارش وسیلاب کی پیش گوئی کے پیش نظر اپرچترال انتظامیہ نے تمام سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کے ساتھ کالجز کی بھی چھٹی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، اعلامیہ میں ڈی ای و میل کی طرف سے نامساعد موسمی حالات کے حوالے سے خط کا بھی حوالہ دیا گیا ہے،جس کے مطابق یکم اگست سے ۳اگست ۲۰۲۴تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔